ہفتہ, جولائی 11, 2026

پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے لیے انٹرنیشنل تکافل سمٹ 2026 میں عالمی اعزاز

پاکستان ، 03جولائی،:2026 پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کو لندن میں منعقد ہونے والی 14ویں انٹرنیشنل تکافل سمٹ 2026 میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز کمپنی کو پاکستان میں تکافل کے شعبے میں جدت، ڈیجیٹل ترقی، صارفین کے لیے بہتر خدمات اور شریعت سے ہم آہنگ پنشن سلوشنز متعارف کرانے پر دیا گیا۔

انٹرنیشنل تکافل سمٹ تکافل اور اسلامی مالیاتی صنعت کا ایک معتبر عالمی فورم ہے، جہاں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ریگولیٹرز، ماہرین، صنعت کے نمائندے اور پالیسی ساز اخلاقی اور اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔

یہ اعزاز برطانیہ کی رکنِ پارلیمنٹ ناز شاہ، جو آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ برائے اسلامک اینڈ ایتھیکل فنانس کی چیئر بھی ہیں، نے محمد کامران سلیم، بورڈ ممبر آف پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ، کو پیش کیا۔

اس موقع پر محمد کامران سلیم نے کہا کہ یہ عالمی اعزاز پاک قطر فیملی تکافل پر صارفین، شیئر ہولڈرز اور اسپانسرز کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ان کے بقول کمپنی شریعت سے ہم آہنگ، صارف دوست اور جدید مالیاتی و تحفظاتی مصنوعات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل جدت کے ذریعے پاکستان میں تکافل کی صنعت کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ادارے کے تمام ملازمین کی محنت اور لگن کا بھی اعتراف ہے اور مستقبل میں مزید مؤثر خدمات کی فراہمی کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان میں فیملی تکافل فراہم کرنے والے نمایاں اداروں میں شمار ہوتی ہے۔ کمپنی حکومتِ پنجاب اور حکومتِ خیبر پختونخوا کی کنٹری بیوٹری پنشن اسکیموں کے تحت مجاز پنشن فنڈ منیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہے اور اسلامی مالیاتی شعبے میں جدت اور پائیدار ترقی کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین