بدھ, جولائی 22, 2026
ہومبینک اور مالیاتمالی شمولیت کا فروغ فیصل بینک نے گوجرانوالہ کے گاؤں پاپناکھا میں...

مالی شمولیت کا فروغ فیصل بینک نے گوجرانوالہ کے گاؤں پاپناکھا میں نئی برانچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی، 10 جولائی، 2026:فیصل بینک لمیٹڈ(ایف بی ایل) نے ضلع گوجرانوالہ کے گاؤں پاپناکھا (Papnakha)میں دیہی مالیاتی شمولیت مہم کا آغاز کردیا ہے۔ یہ اقدام اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی نیشنل فنانشل انکلوژن اسٹریٹجی 2024-28 کے تحت جاری کوششوں کا حصہ ہے، جو پسماندہ علاقوں میں ڈیجیٹل بینکاری خدمات تک رسائی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس منصوبے کا مقصد گاؤں کو بتدریج کیش لیس اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشی نظام میں تبدیل کرنا ہے، جو مالیاتی شمولیت کے فروغ اور غیر رسمی نقد لین دین پر انحصار کم کرنے کے قومی وژن سے ہم آہنگ ہے۔

اس پروگرام کے تحت ایف بی ایل نے پاپناکھا گاؤں میں مخصوص برانچ کی بنیاد رکھی ہے، جس سے مقامی افراد کے لیے رسمی بینکاری خدمات تک رسائی میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔ یہ برانچ اکاؤنٹ کھولنے، ڈیجیٹل مالیاتی لین دین اور دیگر ضروری بینکاری سہولتیں فراہم کرے گی۔

فیصل بینک نے گاؤں کے مکینوں کے لیے مالیاتی آگاہی کی نشستوں کا بھی انعقاد کیا، جن میں ڈیجیٹل مالیاتی ذرائع کے استعمال، محفوظ اور ذمہ دارانہ بینکاری کے اصولوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ ان سیشنز میں مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی، جو نچلی سطح پر رسمی مالیاتی خدمات میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا عکاسی کرتی ہے۔

عملی چیلنجز کے باوجود یہ قدم اٹھایا گیا، جسے متعلقہ شراکت داراس بات کی نمایاں مثال قرار دے رہے ہیں کہ کس طرح ہدفی اقدامات کے ذریعے دیہی علاقوں میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان میں سرکاری و نجی شعبے باہمی تعاون کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور بینکس دوردراز وپسماندہ علاقوں تک بینکاری خدمات کی رسائی بڑھانے اور ڈیجیٹل مالیاتی سہولتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین