کراچی: ابھی مائیکرو فنانس بینک اپنے ارنڈ ویج ایکسس کے تحت سیف گروپ کے ملازمین کو ارنڈ ویج ایکسیس یعنی قبل از وقت تنخواہ کی خدمات فراہم کرے گی۔ جس سے ملازمین ایک محفوظ اور جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ہنگامی ضروریات کوپورا کرنے کے لئے قبل از وقت تنخواہ کا ایک حصہ حاصل کرسکیں گے۔ اس طرح ملازمین کو کام کرنے کی جگہ پر ایک بہتر مالیاتی ماحول دستیاب ہوگا۔
معاہدے پردستخط ابھی مائیکرو فنانس بینک کی چیف کمرشل آفیسر مریم پرویز اور سیف ٹیکسٹائل ملز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس اینڈ آپریشنز عابد حسین نے دستخط کیے۔ تقریب میں ابھی کے انٹرپرینیور ان ریزیڈنس کبیر نقوی اور سیف ٹیکسٹائل ملز کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز کے سی ای او اسد سیف اللہ خان سمیت دونوں اداروں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی
اس شراکتداری کے کے تحت ملازمین کو ہنگامی مالی ضروریات پوری کرنے کے لئے قبل از وقت تنخواہ کی فراہمی ہوسکے گی۔ اور یہ فراہمی ڈیجیٹل زرائع سے فوری ہوگی۔ جس سے ملازمین اپنی فوری ضروریات کو پورا کرسکیں گے۔ یہ معاہدہ ملازمین کی مالی بہبود کو مضبوط بنانا، مالیاتی لچک بہتر بنانے اور ٹیکنالوجی کے زریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک مالیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔
ارنڈ ویج ایکسیس روایتی قرضہ لینے کے طریقوں کے مقابلے میں ایک ذمہ دارانہ اور آسان متبادل فراہم کرتا ہے۔ ملازمین اپنی آمدنی تک رسائی کے طریقے کو بدل رہا ہے۔
یہ شراکت داری ملازمین کی بدلتی ہوئی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدت زرائع سے فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ مالیاتی بااختیاری اور شمولیت کے کلچر کو فروغ دیگا۔ اور یہی ابھی مائیکرو فنانس بینک اور سیف گروپ کے مشترکہ وژن بھی وژن ہے۔ ابھی مائیکرو فنانس بینک اور سیف گروپ مل کر جدید ڈیجیٹل مالیاتی حل کے ذریعے ایک زیادہ مالی طور پر بااختیار افرادی قوت تیار کر رہے ہیں۔
ابھی بینک سیف گروپ کے ملازمین کو ارنڈ ویج ایکسیس فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں

