ہفتہ, ستمبر 5, 2026
ہومبینک اور مالیاتکمرشل بینکوں کے خلاف صارفین کی شکایات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔...

کمرشل بینکوں کے خلاف صارفین کی شکایات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بینکنگ محتسب

کرا چی : بینکنگ محتسب پاکستان نے سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران 18 ہزار سے زائد شکایا ت کو نمٹایا۔ جس کے نتیجے مین بینک صارفین کو   76 کروڑ 27  لاکھ روپے کا مالیاتی ریلیف حاصل ہوا۔

بینکنگ محتسب آفس میں کمرشل بینکوں کے خلا ف در ج ہونے والی شکا یا ت کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یکم جنوری سے 30جون کے دوران بینکنگ محتسب کو 21,392 نئی شکایا ت موصول ہوئی ہیں، جن میں پرائم منسٹر پورٹل کے زریعے موصول ہونے والی 4,005 شکایات بھی شا مل ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال 915 16 شکایات موصول ہوئیں تھیں۔

بینک صارفین کو کسی بھی دھو کہ دہی اور جعلسازی سے بچانے کے لیے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدّین عزیز  نے  بینک صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات غیر متعلقہ افراد کو فراہم نہ کریں۔ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک فون کالز کے موصول ہونے کی صورت میں فوری طور پر اپنے بینک کی قریبی برانچ یا بینک کی ہیلپ لا ئین  پر رابطہ کریں۔  سراج الدین عزیز نے کہا کہ بینک کے کال سینٹرز یا  ہیلپ لائن سے فون نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین