کراچی(25جولائی2026)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے سابق صدر اور یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے صدر زبیرطفیل نے سابق گورنر پنجاب اورہاؤس آف لارڈز کے رکن چوہدری محمد سرور کو ان کے بیٹے انَس سرور کی برطانیہ کی نئی کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی ہے۔ زبیرطفیل نے کہا کہ چوہدری محمدسرور کے صاحبزادے کی برطانیہ حکومت میں ایک اہم عہدے پر فائز ہونا اس خاندان کی عوام کے لیے خدمات کا اعتراف ہے اور انَس سرور کی برطانیہ کی کابینہ میں تقرری نہ صرف ان کے خاندان بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی انتہائی فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ انَس سرور کی یہ کامیابی ان کی سیاسی بصیرت، قیادت کی صلاحیتوں، لگن اور عوام کے لیے سرشار خدمات کا مہر ثبوت ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انَس سرور اپنے تجربے اور متحرک اندازِ فکر کے ساتھ جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور برطانیہ کے عوام کی لگن اور خلوص کے ساتھ خدمت کرنے میں اپنا مثالی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

