منگل, اکتوبر 20, 2026
ہومبینک اور مالیاتاسٹینڈرڈ چارٹرڈ فاؤنڈیشن اور انووینچرز گلوبل نے پاکستان کے آٹھویں ’ویمن اِن...

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ فاؤنڈیشن اور انووینچرز گلوبل نے پاکستان کے آٹھویں ’ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر‘ کے فاتحین کا اعلان کر دیا

خواتین کی قیادت میں کام کرنے والے تین اسٹارٹ اپس کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 5 لاکھ روپے کی ایکویٹی فری گرانٹ دی گئی

 

پاکستان ،23ستمبر،:2026  اسٹینڈرڈ چارٹرڈ فاؤنڈیشن نے انووینچرز گلوبل اور ولیج کیپٹل کے اشتراک سے پاکستان کے لیے آٹھویں ’ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر‘ پروگرام کا کامیاب انعقاد مکمل کرلیا۔ کراچی میں منعقدہ گریجویشن تقریب کے دوران خواتین کی قیادت میں کام کرنے والے تین اسٹارٹ اپس کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 5 لاکھ روپے کی ایکویٹی فری گرانٹ سے نوازا گیا۔ فاتحین کو مزید چھ ماہ تک رہنمائی اور مالی نگرانی کی معاونت کے علاوہ ’ویمن اِن ٹیک ایلمُنائی نیٹ ورک‘ کی تاحیات رکنیت بھی دی جائے گی۔

ایکسیلیریٹر پروگرام کا آغاز 30 بانی خواتین کے چھ روزہ خصوصی بوٹ کیمپ سے ہوا، جس کے بعد 10 خاتون کاروباری شخصیات کو تین ماہ تک ان کی ضروریات کے مطابق سرمایہ کاری کے لیے تیاری، ماہرین کی رہنمائی اور کاروباری ماڈلز، مسابقتی برتری، کاروبار کو وسعت دینے کی صلاحیت اور فنڈنگ کی حکمتِ عملی کو مضبوط بنانے کے مواقع فراہم کیے گئے۔ پروگرام کے تحت دو مراحل میں فنڈنگ بھی فراہم کی گئی، جبکہ گروپ میں شامل زیادہ صلاحیت رکھنے والے اسٹارٹ اپس کے لیے بھی دو مرحلوں پر مشتمل فنڈنگ کی سہولت فراہم کی گئی۔

پہلا انعام 50 لاکھ روپے EV Square کو دیا گیا، جس کی بانی ایمن شفیق ہیں۔ 30 لاکھ روپے کا دوسرا انعام Blusha App کو ملا، جس کی بانی مناہل ظفر ہیں، جبکہ 25 لاکھ روپے کا تیسرا انعام Zvolta کو دیا گیا، جس کی بانی انوشہ شاہد ہیں۔

اس موقع پراسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ہیڈ آف کوریج، عادل صلاح الدین نے کہا: ’’پاکستان کے لیے ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر کے آٹھویں بیچ کی تمام باصلاحیت بانی خواتین کو اس اہم سنگِ میل تک پہنچنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ کئی ماہ کے دوران آپ نے ایسے حل تیار کرنے کے لیے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا ہے جو بامعنی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ رہنمائی، کاروباری مشاورتی معاونت، صنعتی روابط اور استعداد کار میں اضافے کے مواقع فراہم کرتے ہوئے ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ کاروباری افراد اپنے کاروباری ماڈلز کو مزید مضبوط بنا سکیں اور اپنی ترقی کے سفر کو تیز کرسکیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے ان بانی خواتین کو اپنے کاروبار وسعت دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستان کے کاروباری ماحول میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے معاونت فراہم کی۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی جانب سے، میں ہر بانی کے لیے مسلسل کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے کاروبار کو ترقی کی اگلی منزل تک لے جائیں گی۔‘‘

کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک برن نے کہا: ’’پاکستان کی خواتین کاروباری شخصیات اپنے جرأت مندانہ خیالات کو ایسے کاروبار میں تبدیل کر رہی ہیں جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لا رہے ہیں۔ برطانیہ کو ان کے عزم اور صلاحیتوں کی معاونت کرنے پر فخر ہے۔ میں اس سال کی فاتحین کو مبارک باد پیش کرتی ہوں اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ فاؤنڈیشن اور اس کے شراکت داروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں کہ وہ خواتین کو اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کے لیے درکار فنڈنگ، مہارتیں اور کاروباری روابط فراہم کر رہے ہیں۔‘‘

بانی خواتین نے اپنے کاروباری منصوبے جیوری کے سامنے پیش کیے۔ جیوری میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے انڈیپنڈنٹ نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن غیاث خان، ایف ایف سی کے بورڈ ممبر اور PILAP کے صدر سعد امان اللہ، یونی لیور پاکستان کے سابق سی ای او مشرف حئی اور صحت کہانی کی سی ای او سارہ خرم شامل تھیں۔

ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر اُن خواتین کاروباری شخصیات کی معاونت کرتا ہے جو مارکیٹ اور کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرنے والے جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی کاروبار قائم کر رہی ہیں۔ شرکاء کو ان کی ضروریات کے مطابق سرمایہ کاری کے لیے تیاری میں معاونت، کاروباری ترقی میں معاون گرانٹ فنڈنگ اور ماہرین کی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو پائیدار انداز میں وسعت دے سکیں، روزگار کے مواقع پیدا کریں اور دیرپا مثبت اثرات مرتب کریں۔

پاکستان ایکسیلیریٹر، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ فاؤنڈیشن کے عالمی ’ویمن اِن ٹیک‘ اقدام کا حصہ ہے۔ پروگرام کے آغاز سے اب تک پاکستان میں خواتین کی قیادت میں کام کرنے والے 200 سے زائد اسٹارٹ اپس کو رہنمائی فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ 4 لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر سے زائد کی گرانٹ فنڈنگ بھی فراہم کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین