بدھ, اکتوبر 21, 2026
ہومبزنساے ایس ایف سٹی میں جدید پیٹرول پمپ قائم ہوگا،الیکٹرک گاڑیاں مستقبل...

اے ایس ایف سٹی میں جدید پیٹرول پمپ قائم ہوگا،الیکٹرک گاڑیاں مستقبل ہیں، ملک خدا بخش

کراچی (24 ستمبر 2026) چیئرمین ملک گروپ آف کمپنیز و پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ ملک گروپ پیٹرولیم سیکٹر میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے اور اب انرجی وہیکل چارجنگ کے شعبے میں بھی جدید آلات نصب کیے جا رہے ہیں، کیونکہ الیکٹرک گاڑیاں پاکستان کے مستقبل کی ضرورت ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سپرہائی وے پر ملک انرجی تھری پیٹرولیم سروسز، اے ایس ایف سٹی، جامشوروکی تعمیر کیلئے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں آئل مارکیٹنگ کمپنی فوسل کے سی ای او سلیم بٹ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) جمشید حیات نیازی، کلوور پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او، ملک گروپ آف کمپنیز کی ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ملک، پی پی ڈی اے کے وائس چیئرمین ملک شیر خان، طارق حسن، انور کمال، اسمارٹ فیوڑن ٹیک کے سی ای او احمد خان، عمران فاروقی، قمر فراز، ڈائریکٹر پروجیکٹ اینڈ مارکیٹنگ اے ایس ایف سید عباس تہذیم اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ملک خدا بخش نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ون ونڈو آپریشن ناگزیر ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو مختلف محکموں کے چکر نہ لگانے پڑیں اور ان کے مسائل ایک ہی جگہ حل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف سٹی میں جدید پیٹرولیم اور انرجی پمپ کے قیام سے حیدرآباد سے کراچی آنے والے شہریوں اور مسافروں کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔اس موقع پر آئل مارکیٹنگ کمپنی فوسل کے سی ای او سلیم بٹ نے کہا کہ اس علاقے میں انرجی سٹی قائم کیا جانا چاہیے تاکہ یہاں رہائش اختیار کرنے والوں کے لیے رہائشی اور کمرشل سرگرمیوں کا جامع مرکز قائم ہوسکے۔ انہوں نے این او سی کے مراحل آسان بنانے اور ون ونڈو نظام کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔لیفٹیننٹ کرنل (ر) جمشید حیات نیازی نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے قواعد و ضوابط ضروری ہیں تاہم این او سی کے عمل کو کاروبار کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اے ایس ایف سٹی کا منصوبہ 2017 میں شروع ہوا تھا اور یہاں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ انہوں نے ملک گروپ کی پیٹرولیم اور انرجی سیکٹر میں آمد کا خیرمقدم کیا۔ملک گروپ آف کمپنیز کی ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ملک نے کہا کہ ملک گروپ نے ملک بھر میں پیٹرولیم اور انرجی سیکٹر میں اپنا مثبت مقام بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صارفین اور کاروباری حلقے گروپ پر اعتماد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین