کراچی: عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولا قیمت میں نماٰیاں کمی دیکھی گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق بلینئر مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے کی سطح پرفروخت کیا جارہا ہے۔ جبکہ دس گرام سونا 3257 روہے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 490 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 38 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور یہ 4576 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
سونے کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 100 روپے کی کمی فی تولہ چاندی کی قیمت 7914 روپے کی سطح پر اگئی ہے۔
صرافہ ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کے نرخ 99 فیصد خالص اور 24 قراط سونے کے ہیں۔

