کراچی: الروف گروپ نے اپنے نئے رہائشی منصوبے “الروف گولڈ ریزیڈنسی” کی سافٹ لانچنگ کی پُروقار تقریب گزشتہ روز جناح ایونیو، بالمقابل ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 6 پر منعقد کی، جس میں سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، معزز مہمانوں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز، وی لاگرز اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کو ایک فیملی فیسٹیول کا رنگ دیا گیا تھا جہاں بچوں کے لیے جمپنگ کاسلز، مختلف فوڈ اسٹالز، فیملی ایکٹیویٹیز، مدرز ڈے کے حوالے سے خصوصی ٹریبیوٹ کارنر اور الروف اسمارٹ سٹی کا خصوصی اسٹال بھی قائم کیا گیا تھا۔ اس موقع پر صرف ایک روز کے لیے زیرو ڈاؤن پیمنٹ پر پلاٹس کی بکنگ کی سہولت نے شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ سیلز مینیجر صمیرا ناصر نے تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیے اور پورے پروگرام کو نہایت خوبصورتی سے آگے بڑھایا۔
اس موقع پر جی ایم الروف گروپ طارق محمود نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے الروف گروپ کے وژن، کامیابیوں اور عوام کے اعتماد کو کمپنی کی اصل طاقت قرار دیا۔ بعد ازاں الروف گروپ کے 30 سالہ سفر پر مبنی خصوصی ڈاکیومنٹری پیش کی گئی جس میں ادارے کی جدوجہد، ترقی اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں حاصل کیے گئے اعتماد کو اجاگر کیا گیا۔ ڈاکیومنٹری میں اس امر پر زور دیا گیا کہ مارکیٹ میں بلڈرز کی کمی نہیں، تاہم اعتماد اور ساکھ ہی اصل پہچان ہوتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین آباد ساؤتھ اور سی ای او الروف گروپ دانش بن رؤف نے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے دوران کریڈیبیلٹی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ معمولی اشیاء خریدتے وقت بھی ریویوز اور معیار کو جانچتے ہیں، مگر زندگی بھر کی جمع پونجی لگاتے وقت اکثر بلڈر کی ساکھ کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو الروف گروپ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔
بعد ازاں کو چیئرمین الروف گروپ ثاقب بن رؤف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے تقریباً چار دہائیاں قبل ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر اس سفر کا آغاز کیا تھا، اور آج مسلسل محنت، دیانت داری اور عوامی اعتماد کی بدولت الروف گروپ شہر کے معتبر اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد ہی ادارے کی سب سے بڑی کامیابی ہے اور اسی اعتماد کے ساتھ کراچی میں مزید معیاری منصوبے متعارف کروائے جائیں گے۔
تقریب کی خاص بات الروف گولڈ ریزیڈنسی کی باقاعدہ ربن کٹنگ تقریب تھی، جس میں الروف گروپ کی انتظامیہ اور معزز مہمانوں نے شرکت کر کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا۔
واضح رہے کہ الروف گولڈ ریزیڈنسی ایک گراؤنڈ پلس 10 جدید رہائشی منصوبہ ہے جس میں 15 سے زائد جدید سہولیات کے ساتھ ہوٹل اسٹائل سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو جدید، محفوظ اور پُر آسائش طرزِ زندگی میسر آ سکے۔
تقریب کے دوران “بک اینڈ وِن” آفر کے تحت اپارٹمنٹ بک کروانے والےخوش نصیب صارفین کو موٹر سائیکل بھی انعام میں دی گئی ، جبکہ شرکاء کو منصوبے کی جدید تھری ڈی ڈی وی سی بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
تقریب کے اختتام پر معروف اداکار فیصل قریشی کی خصوصی ویڈیو اینڈورسمنٹ بھی پیش کی گئی، جس میں انہوں نے الروف گولڈ ریزیڈنسی کو کراچی میں تعمیر ہونے والے جدید اور منفرد رہائشی منصوبوں میں ایک نمایاں اضافہ قرار دیا۔

