بدھ, جون 17, 2026
ہومبینک اور مالیاتابھی مائیکروفنانس بینک نے سونے کے عوض قرض اسکیم متعارف کرادی

ابھی مائیکروفنانس بینک نے سونے کے عوض قرض اسکیم متعارف کرادی

ابھی مائیکروفنانس بینک نے گولڈفن کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔ جس کے تحت پاکستان بھر میں سونے کے عوض فنانسنگ کو متعارف کرایا گیا ہے۔

اس معاہدے پر ابھی مائیکروفنانس بینک کی چیف کمرشل آفیسر مریم پرویز اور گولڈفن کے چیف ایگزیکٹو طارق موہر نے دستخط کیے۔ تقریب میں ابھی کے انٹرپرینیور اِن ریزیڈنس کبیر نقوی سمیت دونوں اداروں کے سینئر نمائندگان بھی شریک تھے۔

یہ معاہدہ ابھی مائیکروفنانس بینک کی مالیاتی مہارت اور گولڈفن کے برانچ نیٹ ورک کے زرہعے سونے کے عوض قرض کی سہولیات کو زیادہ قابل رسائی بنائے گا۔ اس تعاون کے تحت گولڈفن کی شاخیں ابھی مائیکروفنانس بینک کے سروس پوائنٹس کے طور پر کام کریں گی اور مشترکہ والٹ انفراسٹرکچر کے ذریعے ملک بھر کے صارفین کو محفوظ اور مؤثر گولڈ بیکڈ قرضہ جاتی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

شراکت داری کے تحت صارفین کو گھر بیٹھے گولڈ لون حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ ایک مخصوص موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے گولڈ فن کے تربیت یافتہ نمائندے صارفین کی درخواستیں ڈیجیٹل انداز میں وصول اور پراسیس کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین