ہفتہ, جولائی 11, 2026
ہومبزنسمالی سال 2025-26 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 7.21 فیصد...

مالی سال 2025-26 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 7.21 فیصد اضافہ

کراچی: 3 جولائی 2026: 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ملک میں سیمنٹ کی مجموعی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 میں مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 3 کروڑ 79 لاکھ 6 ہزار ٹن تھی، جو مالی سال 2025-26 میں بڑھ کر 4 کروڑ 15 لاکھ 7 ہزار ٹن ہوگئی، یعنی 9.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برآمدات کے شعبے میں تاہم 2.19 فیصد کمی دیکھی گئی اور برآمدی حجم گزشتہ مالی سال کے 92 لاکھ 10 ہزار ٹن کے مقابلے میں کم ہو کر 90 لاکھ 8 ہزار ٹن رہا۔ اس طرح مالی سال 2025-26 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 5 کروڑ 5 لاکھ 15 ہزار ٹن رہی، جو گزشتہ مالی سال کے 4 کروڑ 71 لاکھ 16 ہزار ٹن کے مقابلے میں 7.21 فیصد زیادہ ہے۔

جون 2026 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 43 لاکھ 31 ہزار ٹن رہی، جبکہ جون 2025 میں یہ 36 لاکھ 58 ہزار ٹن تھی، یوں سالانہ بنیاد پر 18.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 27 لاکھ 93 ہزار ٹن سے بڑھ کر 35 لاکھ 41 ہزار ٹن ہوگئی، جو 26.78 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

دوسری جانب جون 2026 میں سیمنٹ کی برآمدات 8.73 فیصد کم ہو کر 7 لاکھ 89 ہزار 840 ٹن رہیں، جبکہ جون 2025 میں یہ 8 لاکھ 65 ہزار 387 ٹن تھیں۔

جون 2026 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے مجموعی طور پر 30 لاکھ 19 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جو جون 2025 کے 25 لاکھ 94 ہزار ٹن کے مقابلے میں 16.39 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی علاقوں کی فیکٹریوں نے 13 لاکھ 10 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جو گزشتہ سال کے 10 لاکھ 65 ہزار ٹن کے مقابلے میں 23.23 فیصد زیادہ رہی۔

شمالی علاقوں کی فیکٹریوں نے جون 2026 میں مقامی مارکیٹ میں 30 لاکھ 19 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جو جون 2025 کے 23 لاکھ 86 ہزار ٹن کے مقابلے میں 26.53 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی علاقوں کی فیکٹریوں کی مقامی فروخت 5 لاکھ 22 ہزار 21 ٹن رہی، جو گزشتہ سال کے 4 لاکھ 7 ہزار 69 ٹن کے مقابلے میں 28.24 فیصد زیادہ ہے۔

جون 2026 کے دوران شمالی علاقوں سے سیمنٹ کی کوئی برآمد نہیں ہوئی، جبکہ جنوبی علاقوں سے برآمدات 20.12 فیصد اضافے کے ساتھ 7 لاکھ 89 ہزار 840 ٹن تک پہنچ گئیں، جو جون 2025 میں 6 لاکھ 57 ہزار 527 ٹن تھیں۔

30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران شمالی علاقوں کی فیکٹریوں نے مقامی مارکیٹ میں 3 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جو گزشتہ مالی سال کے 3 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار ٹن کے مقابلے میں 10.83 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم شمالی علاقوں کی برآمدات 53.85 فیصد کمی کے بعد 16 لاکھ 83 ہزار ٹن سے کم ہو کر 7 لاکھ 77 ہزار 207 ٹن رہ گئیں۔ مجموعی طور پر شمالی علاقوں کی سیمنٹ فروخت 3 کروڑ 30 لاکھ 13 ہزار ٹن سے بڑھ کر 3 کروڑ 54 لاکھ 98 ہزار ٹن ہوگئی، جو 7.53 فیصد اضافہ ہے۔

جنوبی علاقوں کی فیکٹریوں نے مالی سال 2025-26 کے دوران مقامی مارکیٹ میں 67 لاکھ 87 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جو گزشتہ مالی سال کے 65 لاکھ 77 ہزار ٹن کے مقابلے میں 3.18 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی علاقوں کی برآمدات بھی 9.36 فیصد اضافے سے 75 لاکھ 26 ہزار ٹن سے بڑھ کر 82 لاکھ 30 ہزار ٹن ہوگئیں۔ مجموعی طور پر جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فروخت 1 کروڑ 41 لاکھ 4 ہزار ٹن سے بڑھ کر 1 کروڑ 50 لاکھ 17 ہزار ٹن ہوگئی، جو 6.48 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ مہینوں میں ملکی اور عالمی دونوں منڈیوں میں سیمنٹ کی طلب بہتر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقین کی جانب سے مشرق وسطی میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے پُرامن حل کے لیے مشترکہ کوششوں سے توانائی کی مسابقتی اور مستحکم فراہمی ممکن ہوگی، جبکہ توانائی اور ایندھن کی بلند لاگت سے متعلق صنعت کے خدشات میں بھی کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین