حیدرآباد – امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمن نے 2 ستمبر کو حیدرآباد کا دو روزہ دورہ مکمل کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے کاروباری شخصیات، سرکاری حکام، اینٹرپرینیورز اور ایکسچینج پروگرامز کے المنائے سے ملاقاتیں کیں، جسکا مقصد پاک-امریکہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا، امریکی جدت کو اجاگر کرنا اور امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کا جشن منانا تھا۔
تجارت اور سرمایہ کاری
قونصل جنرل گڈمن نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سندھ آبادگار بورڈ کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں حیدرآباد کے زرعی اور صنعتی شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، جو فوڈ پروسیسنگ، ٹیکسٹائل، آٹو پارٹس، اور کوئلہ، سنگِ مرمر و جپسم سمیت معدنی وسائل کے گرد رہے۔
حیدرآباد میں، امریکی کمپنیوں ‘سیمنز’ اور ‘ایلانکو’ کی ٹیکنالوجی استعمال کرکے جانوروں کی خوراک تیار کرنے والے کارخانوں کے نمائندگان سے بات چیت کے دوران، قونصل جنرل گڈمن نے امریکی سویا بین کی درآمدات کے لیے فیومیگیشن کے طریقہ کار کی شرائط کو آسان بنانے کے نئے پاک-امریکہ معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان کی معاشی لحاظ سے مربوط بنیادوں پر مبنی جانوروں کی خوراک کی صنعت کی مدد کے لیے سویا بین کی درآمدات کے نظام کو بہتر بنانا پاکستان اور امریکہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

















جدت و تعلیمی تبادلے
نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے دورے کے دوران، قونصل جنرل گڈمن نے ٹیکنالوجی کے ماہرین کیساتھ امریکی آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور زرعی ٹیکنالوجی کی ضرورت پر گفتگو کی۔ انہوں نے پاک-امریکہ المنائے نیٹ ورک جامشورو چیپٹر کے ممبران سے بھی ملاقات کی جو ٹیکنالوجی، زراعت، آبی وسائل، قابلِ تجدید توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔
آزادی کے 250 سال کی تقریبات
قونصل جنرل گڈمن نے لنکن کارنر حیدرآباد میں "فاؤنڈرز میوزیم” کا افتتاح کیا، جو امریکہ کے قیام اور آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی یاد میں وائٹ ہاؤس کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ اس نمائش کا انعقاد دسمبر تک سندھ بھر کے تعلیمی و ثقافتی اداروں میں کیا جائیگا تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو امریکہ کے بانی رہنماؤں اور امریکی اقدار سے روشناس کرایا جا سکے۔
صدر ٹرمپ کے الفاظ دہراتے ہوئے قونصل جنرل گڈمن نے کہا: "امریکیوں نے آزادی کی نعمتوں کو وسعت دی، اور ہم نے اپنے عزم اور اپنے خوابوں کی تعمیل کے لیئے جدوجہد کبھی نہیں روکی۔”
دیگر ملاقاتیں
قونصل جنرل گڈمن نے سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو سے ملاقات کی، جس میں آبپاشی کے نظام، سیلاب سے نمٹنے کی تدابیر اور امریکی سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے ‘کولگیٹ پالمولیو ۔ پاکستان لمیٹڈ’ کا دورہ بھی کیا، جو ایک ملٹی نیشنل کنزیومر گڈز کمپنی ہے جسے لیکسن گروپ نے 1977 میں قائم کیا تھا۔
قونصل جنرل گڈمن نے اقتصادی شراکت داری اور تجارت کو وسعت دینے کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا، "امریکی کمپنیاں، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری پاکستان کے معاشی ڈھانچے میں گہرائی تک پیوست ہیں۔”

