پیر, ستمبر 7, 2026
ہومانرجیپی پی ڈی اے ہائیکورٹ سے  پیٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کاوائی رکوانے...

پی پی ڈی اے ہائیکورٹ سے  پیٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کاوائی رکوانے میں میں کامیاب

 عدالت نے کے ایم سی کو پیٹرول پمپس کے خلاف زبردستی کارروائی سے روک دیا،ملک خدا بخش،طارق حسن

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن  (پی پی ڈی اے)نے کے ایم سی کی جانب سے پیٹرول پمپس کو بند کرنے کے خلاف  قانونی کاروائی کرتے ہوئے   ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول پمپس کے خلاف کے ایم سی کی کارروائی رکوانے میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کامیاب ہوگئی۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ  کے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر آئینی بینچ نمبر 2 نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کے ایم سی کو پیٹرول پمپس کے خلاف زبردستی کارروائی سے روک دیا۔مدینہ فلنگ اسٹیشن، مکہ موبائل سروس اور نصیر گیسولین سروس کی درخواستوں پر حکم جاری کیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے کہا کہ عدالت نے پیٹرولیم ڈیلرز کا موقف درست قرار دے دیا، کے ایم سی کے پاس پیٹرول پمپس پر چھاپے مارنے کا اختیار نہیں، عدالت نے موقف تسلیم کرلیاہے اورکے ایم سی کو پیٹرول پمپس کے خلاف چھاپوں اور زبردستی کارروائی سے روک دیا گیا ۔ عدالتی حکم کے بعد پیٹرول پمپس کو آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ڈیلرز کویہ ہدایت دی گئی ہے کہ کے ایم سی حکام پیٹرول پمپس کا دورہ کریں تو عدالتی حکم سے آگاہ کیا جائے۔ پی پی ڈی اے کے وائس چیئرمین طارق حسن نے کہا کہ ہم نے کے ایم سی کے اختیارات سے متعلق اپنا موقف عدالت میں ثابت کردیا،پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی رکوانا پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی بڑی کامیابی ہے۔دریں اثناء پی پی ڈی اے کے رہنماؤں نے کے ایم سی کی جانب سے سربمہر کئے گئے پیٹرول پمپس کا دورہ کیا اورف انہیں دوبارہ کھلوایا۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین