کراچی (کامرس رپورٹر) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین،ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق رکن اور ٹریول انڈسٹری کی ممتاز شخصیت محمدیحییٰ پولانی کو اتوار اور پیر کی درمیان شب انتقال کرگئے تھے،انہیں پیر کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،مرحوم کی نمازجنازہ میمن پہاڑی مسجد میں ادا کی گئی جس میں میمن کمیونٹی،بزنس کمیونٹی،عمائدین شہر،تجارتی،صنعتی،فلاحی تنظیموں کے نمائندگان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔یحییٰ پولانی اپنے والد اور میمن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت حاجی صدیق پولانی کی وفات کے بعد فلاحی کاموں میں حصہ بٹاتے رہے،وہ ہردلعزیزاور ہنس مکھ شخصیت تھے ۔ بزنس کمیونٹی نے یحییٰ پولانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر،صدر زبیرطفیل،خالدتواب،حنیف گوہر،مرکزی ترجمان گلزارفیروز،پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش،ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدور طارق حلیم اور کیپٹن عبدالرشید ابڑو،میاں زاہد حسین اوردیگر رہنماؤں نے محمد یحییٰ پولانی کے انتقال پر دلی صدمے اور گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ملک کی کاروباری برادری،سماجی و فلاحی حلقوں کے لیے بھی بڑا صدمہ اور ایک عظیم، ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیاہے۔ یو بی جی رہنماؤں اور دیگر شخصیات نے یحییٰ پولانی کے صاحبزادے صفوان پولانی،بھائی طارق پولانی،وہاب پولانی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یحییٰ پولانی اپنی دوراندیشی، لگن، دیانت داری اور کاروباری و صنعتی شعبوں کے لیے گرانقدر خدمات کے باعث انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کی غیر معمولی قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کاروباری برادری کے لیے خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام اور تحسین کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔اپنے شاندار پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران یحییٰ پولانی نے بہترین کارکردگی، عزم، وابستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کی ایک دیرپا میراث چھوڑی۔،ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا یقیناً آسانی سے پُر نہیں ہو سکے گا۔ اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
معروف سماجی اور کاروباری شخصیت محمدیحییٰ پولانی انتقال پر یو بی جی کی تعزیت
مزید پڑھیں

