بدھ, مئی 13, 2026
ہومآٹوموبلیانگو پاکستان نے عوامی ٹرانسپورٹ کو آسان بنانے کے لیے نئی سروس...

یانگو پاکستان نے عوامی ٹرانسپورٹ کو آسان بنانے کے لیے نئی سروس متعارف کرا دی

یانگو کا نیا فیچر لاہور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں صارفین کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کی بہتر منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرے گا۔

کراچی، 26 مارچ 2026:  یانگو پاکستان کی سپرایپ کے زریعے صارفین ایک ہی پلیٹ فارم پر پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹس اور شیڈول تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جس سے شہریوں اور مسافروں کے لیے سفر آسان اور مؤثر ہو جاتا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ سروس  لاہور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے لئے دستیاب ہوگی۔ جس سے شہریوں اور مسافروں کے لیے سفر آسان اور مؤثر ہو جاتا ہے۔

اس سروس کے ذریعے صارفین ایپ کے اندر ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اپنے روٹس تیار کر سکتے ہیں اور مختلف آپشنز کا موازنہ کر سکتے ہیں، جیسے کہ سفر کا دورانیہ، روٹ کی تفصیلات اور ٹرانسفر پوائنٹس۔ یہ فیچر مختلف ذرائع کے درمیان سوئچ کرنے کی ضرورت کو بھی کم کرتا ہے۔

یانگو پاکستان کی کنٹری مینیجر میرال شریف کا کہنا ہے پاکستان میں لاکھوں افراد کے لیے عوامی ٹرانسپورٹ شہری نقل و حرکت کا ایک اہم حصہ ہے، اور اس ٹرانسپورٹ سروس کے اجرا کے ساتھ ہم سفر کی منصوبہ بندی کو مزید واضح اور آسان بنانا چاہتے ہیں۔ یانگو سپر ایپ میں روٹس اور شیڈول کی معلومات کو یکجا کر کے ہم صارفین کو ایک عملی ٹول فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ بڑے شہروں میں زیادہ آسانی اور اعتماد کے ساتھ سفر کر سکیں۔

مستقبل میں یانگو پاکستان اس سروس کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں مقامی ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر اداروں کے ساتھ شراکت داری شامل ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، روٹس کی تعداد میں اضافہ، ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور ٹکٹنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ بہتر انضمام، اور نئی سہولیات کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

یہ نئی ٹرانسپورٹ سروس یانگو کے پاکستان میں بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کا حصہ ہے اور شہری زندگی کو مزید مربوط اور آسان بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین