اتوار, اپریل 19, 2026
ہوماسٹاکپاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی کا ماہانہ انکم پلان کے یونٹ ہولڈرز...

پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی کا ماہانہ انکم پلان کے یونٹ ہولڈرز کے لیے 0.6465 روپے فی یونٹ منافع کا اعلان

کراچی،02اپریل، 2026: پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PQAMC)، جو پاکستان کی معروف اور مکمل طور پر اسلامی ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی ہے، نے مارچ 2026 کے لیے پاک قطر ماہانہ انکم پلان (PQMIP) پر0.6465 روپے فی یونٹ ماہانہ منافع کا اعلان کیا ہے۔

پاک قطر ماہانہ انکم پلان اپنی کیٹیگری میں سب سے زیادہ منافع دینے والے پلانز میں سے ایک ہے اور شریعہ کے مطابق آمدنی کے حل تلاش کرنے والے سرمایہ کاروں کے لیے مسلسل مضبوط کارکردگی پیش کر رہا ہے۔ یہ منافع 27 مارچ 2026 تک حاصل شدہ آمدنی پر مبنی ہے۔

حال ہی میں VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ (VIS) نے پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ ابتدائی ایسیٹ منیجر ریٹنگ AM2+ (اے ایم ٹو پلس) تفویض کی ہے، جو کمپنی کی مضبوط مارکیٹ پوزیشن اور آپریشنل صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔

پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب فرحان شوکت نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے تفویض کردہ اختیارات کے تحت منافع کی تقسیم کی منظوری دی۔

جناب فرحان شوکت نے اس موقع پرکہاکہ: "ہم پاک قطر ماہانہ انکم پلان کے یونٹ ہولڈرز کو اس منافع کی تقسیم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں۔ یہ ہماری سرمایہ کاری کی مضبوط حکمتِ عملی، مستحکم کارکردگی، اور اپنے شرکاء کے لیے مسلسل قدر پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔ حالیہ ریٹنگ اپ گریڈ ہمارے اسٹیک ہولڈرز کے پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی پر اعتماد کی تصدیق ہے۔”

پاکستان کے پریمیئر اسلامک فنانشل سروسز گروپ، پاک قطر گروپ کا حصہ ہونے کے ناطے، پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی ملکی معیشت کو جدید اور شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری کے حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

سرمایہ کار پاک قطر ماہانہ انکم پلان کی کارکردگی میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان (MUFAP) کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین