اتوار, اپریل 19, 2026
ہومآٹوموبلانڈس موٹر کمپنی کا خواتین کے کاروبار کے فروغ کے لیے تیسرے...

انڈس موٹر کمپنی کا خواتین کے کاروبار کے فروغ کے لیے تیسرے سالانہ ویمنز ڈے بازار کا انعقاد

کراچی، 2 اپریل 2026: انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (IMC) نیخواتین کو بااختیار بنانے اور جامع سماجی ترقی کے عزم کو مضبوط کرتے ہوئے  کامیابی کے ساتھ اپنا تیسرا سالانہ ویمنز ڈے بازار منعقد کیا، جس میں خواتین کاروباری افراد، سماجی اداروں اور چھوٹے کاروبار کرنے والی خواتین  نے بھرپور شرکت کی۔

تیسرے سال میں داخل ہونے والا یہ اقدام اب ایک مؤثر پلیٹ فارم کی شکل اختیار کرچکا ہے، جو تنوع کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں کی حمایت اور خواتین کو معاشی خودمختاری حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ رواں سال بازار میں 38 کاروباری خواتین نے انڈس موٹر کمپنی کے احاطے میں اسٹالز لگائے،جس سے ایک متحرک اور دلکش ماحول پیدا ہوا، جو تخلیقی صلاحیتوں، حوصلے اور جدت کی عکاسی کرتا تھا۔

سماجی ذمہ داری کے تحت IMC نے گل پلازہ آتشزدگی سے متاثرہ کاروباری افراد کو بھی مدعو کیا، تاکہ انہیں اپنے کاروبار کی بحالی اور صارفین سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر اندرونِ سندھ سے تعلق رکھنے والی خواتین ہنرمندوں کی معاونت کرنے والے سماجی اداروں کو بھی نمایاں کیا گیا، خصوصاً وہ خواتین جو روایتی دستکاری جیسے ہاتھ سے تیار زیورات اور اجرک کے کام سے وابستہ ہیں، تاکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پائیدار روزگار کو فروغ دیا جا سکے۔

کمپنی نے اس موقع پر NOWPDP اور کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام جیسے اداروں کے ساتھ شراکت داری بھی کی۔ ان اداروں سے وابستہ بچوں اور نوجوانوں نے بھی اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ مصنوعات پیش کیں، جس سے تقریب میں ایک جذباتی اور حوصلہ افزا پہلو شامل ہوا۔

بازار میں ملبوسات، فیشن لوازمات، کھانے پینے کی اشیاء، آرٹس اینڈ کرافٹس اور زیورات سمیت مختلف مصنوعات پیش کی گئیں، جو شریک کاروباری خواتین کی صلاحیتوں اور جذبے کی عکاسی کرتی تھیں۔

اس موقع پر انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا،“انڈس موٹر کمپنی میں ہم سمجھتے ہیں کہ خواتین کو بااختیار بنانا مضبوط اور جامع معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے۔ ویمنز ڈے بازار صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خواتین کو ترقی، اعتماد اور مالی خودمختاری کے حصول میں مدد دیتا ہے۔ ہمیں ایسے اقدامات کی حمایت پر فخر ہے جو بامعنی مواقع پیدا کرتے ہیں اور مثبت تبدیلی کو فروغ دیتے ہیں۔”

ویمنز ڈے بازار جیسے اقدامات کے ذریعے IMC ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے طور پر اپنے کردار کو مزید مستحکم کر رہا ہے، جو مقامی کاروباروں کی حمایت، کمیونٹیز کی بہتری اور صنفی شمولیت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ یہ تقریب معاشرے میں خواتین کی صلاحیتوں، تخلیقی قوت اور خدمات کو سراہنے اور ان کے فروغ کے لیے کمپنی کی مسلسل کوششوں کی عکاس ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین