ہفتہ, جولائی 11, 2026
ہومصحتآغا خان یونیورسٹی میں سرجیکل ایکسپوکا انعقاد کیا گیا

آغا خان یونیورسٹی میں سرجیکل ایکسپوکا انعقاد کیا گیا

نمائش میں پیش کی گئی جدید طبی ٹیکنالوجی طبی ماہرین کی توجہ کا مرکز بن گئی

کراچی:آغا خان یونیورسٹی میں گزشتہ روز سے جاری گیارہویں سالانہ اے کے یو سرجیکل کانفرنس و نمائش کا انعقاد جاری ہے، جو کہ اکتیس مارچ سے دو اپریل تک آغا خان یونیورسٹی کے اسپورٹس اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں جارہی ہے، اس نمائش میں تیس سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جس میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے سرجیکل آلات ، امپلانٹس اور طبی ڈیوائسز پیش کی گئیں ہیں۔

منتظمین کے مطابق اس نمائش کا مقصد طبی ماہرین اور شعبے سے وابستہ افراد کوجدید سہولیات  سے اآگاہی فراہم کرنا ہے۔

کانفرنس کے چیئر ڈاکٹر ضیاء الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ ایکسپو معالجین کو جدید سرجیکل ٹیکنالوجی سے براہ  راست آگاہی فراہم کرنےکاایک اہم موقع فراہم کرتی ہے انھوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سےنہ صرف پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ ملتا ہے  بلکہ مریضوں کو بہتر دیکھ بھال میں جدید طریقوں کو اپنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ نمائش و کانفرنس میں صحت کے شعبے کے ماہرین ، اساتذہ اور دیگر اسٹیک ہولڈزر کی بڑی تعداد شریک ہے۔ 

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین