جمعہ, جون 5, 2026
ہومصحتسعودی برانڈ ٹرائی فِٹ نے اسلام آباد میں سینٹر کا افتتاح کردیا

سعودی برانڈ ٹرائی فِٹ نے اسلام آباد میں سینٹر کا افتتاح کردیا

کراچی: ٹرائی فِٹ کے ملک بھر میں 6 فٹنس کلب ہیں، جہاں عالمی معیار کی سہولتیں، جامع فٹنس پروگرامز اور اعلیٰ تربیت یافتہ ماہر انسٹرکٹرز کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ کمپنی نے اپنے توسیعی منصوبے کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں مزید 8 سینٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اپنے سینٹرز میں اعلیٰ معیار، پیشہ ورانہ خدمات اور جدید سہولتوں کی بدولت ٹرائی فِٹ نے احتیاطی صحت، جسمانی فٹنس اور مجموعی صحت و تندرستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں بالخصوص شہری علاقوں میں صحت مند طرز زندگی اور باقاعدہ ورزش کے رجحان کو فروغ ملا ہے۔

افتتاحی تقریب میں صنعت و تجارت، میڈیا، فٹنس، تعلیم اور کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ نمایاں شرکاء میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس (ر) اطہر من اللہ، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے صدر سینیٹر سرمد علی، معروف ٹی وی اداکارہ لیلیٰ زبیری، سینئر صحافی و اینکر پرسن فہد حسین، اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت شامل تھے۔

تقریب میں میجر جنرل (ر) نجم الساقب، کموڈور ناصر محمود، سعودی سرمایہ کاروں کی نمائندگی کرنے والے ٹرائی فٹ کے بورڈ ممبران شفقات خان اور ظفراللہ خان، معروف کاروباری شخصیات ضیاء انصاری، جمال انصاری، عامر ہاشمی اور ندیم انصاری، جبکہ ایوانِ صدر کے ڈائریکٹر جنرل ضیاء الرشید بھی شریک تھے۔ اس موقع پر کارپوریٹ شعبے، میڈیا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ٹرائی فٹ اسلام آباد کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیا۔

اسلام آباد میں قائم یہ نیا سینٹر ٹرائی فِٹ پلس کا وفاقی دارالحکومت میں پہلا سینٹر ہے اور اس عزم کی توثیق ہے کہ جدید فٹنس اور ویلنَس خدمات کو زیادہ سے زیادہ افراد تک موثر اور آسان انداز میں پہنچایا جائے گا۔

ٹرائی فِٹ کے بانی اور سی ای او احمر اعظم نے کہا کہ یہ توسیع کمپنی کے اس وژن سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد صحت مند معاشرے کی تشکیل، منظم فٹنس پروگرامز اور جدید سہولتوں کے ذریعے طویل المدتی ویلنَس کو فروغ دینا ہے۔ آج کے دور میں نوجوانوں کو درپیش اہم چیلنجز میں ذہنی صحت اور نفسیاتی دباؤ شامل ہیں، کیونکہ تیز رفتار اور مسلسل بدلتی ہوئی زندگی اکثر جذباتی و ذہنی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے۔ باقاعدہ جسمانی سرگرمی نہ صرف ذہنی دباؤ کو کم کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ یہ خوداعتمادی، برداشت اور مثبت طرزِ فکر کو بھی فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام زیادہ سے زیادہ افراد کو فٹنس کو بطور طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دے گا اور وہ اس حقیقت کو سمجھ سکیں گے کہ جسمانی سرگرمی ذہنی اور جسمانی صحت دونوں پر گہرا اور مثبت اثر ڈالتی ہے۔

احمر اعظم نے مزید کہا کہ ٹرائی فِٹ پلس کو جامع اور پریمیم ویلنَس ڈیسٹینیشن کے طور پر بنایا گیا ہے، جہاں جدید ٹریننگ آلات، گروپ ایکسرسائز پروگرامز، ریکوری سہولتیں، ویلنَس خدمات اور مرد و خواتین کے لیے علیحدہ اور مخصوص ورزش کی جگہیں دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین