اتوار, اپریل 19, 2026
ہومٹیک اینڈ ٹیلی کامملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ یوفون کی سروسز متاثر ہورہی...

ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ یوفون کی سروسز متاثر ہورہی ہیں، ترجمان یوفون

یوفون کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث یوفون کے صارفین کو سروس کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بجلی کی بار بار بندش اور اکثر آٹھ گھنٹے یا اس سے بھی طویل دورانیے کی بندش ہورہی ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی سے ٹیلی کام سیکٹر بلا تعطل خدمات کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔
یوفون کا کہنا ہے کہ شہروں میں ہمارا ٹیلی کام انفراسٹرکچر زیادہ تر بیک اپ بیٹری سسٹمز نصب ہے تاکہ بجلی کی بندش کے دوران سروس کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ مگر ان سسٹمز کے بیک اَپ بیٹری بینکس کو مکمل طور پر چارج ہونے کے لئے کم از کم تین سے چار گھنٹے کی بلا تعطل بجلی درکار ہوتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں بار بار بجلی کی بندش چارجنگ کے عمل کو متاثر کر رہی ہے اور موبائل فون سائٹس پر بیک اَپ میں کمی آئی ہے۔ توقع ہے کہ بجلی کی فراہمی مستحکم ہوتے ہی سروسز کی فراہمی معمول پر آجائے گی۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین