اتوار, ستمبر 6, 2026
ہومبزنسسی سی پی نے رانی پور شوگر ملز کے حصول کی منظوری...

سی سی پی نے رانی پور شوگر ملز کے حصول کی منظوری دے دی

اسلام آباد 22 اپریل 2026: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ساخ فارما لمیٹڈ اور یونائیٹڈ ایتھانول انڈسٹریز لمیٹڈ کو رانی پور شوگر ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں اکثریتی حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

سی سی پی کے مطابق رانی پور شوگر ملز چینی کی پیداوار کے ساتھ اس سے متعلقہ مصنوعات اور اپنے پاور پلانٹ کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے کاروبار میں بھی سرگرم ہے، جبکہ حاصل کنندگان دواسازی اور ایتھانول سمیت صنعتی شعبوں سے وابستہ ہیں۔

کمیشن نے بتایا کہ یہ لین دین مرحلہ اول کے جائزے کے بعد منظور کیا گیا اور اس سے مارکیٹ میں مسابقت پر کوئی منفی اثر پڑنے کا امکان نہیں ہے۔ سی سی پی کے مطابق فریقین کے کاروباری شعبوں میں براہِ راست مماثلت نہ ہونے کے باعث اس انضمام سے کسی غالب حیثیت کے قیام یا مسابقت میں کمی کا خدشہ نہیں۔

کارروائی کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ لین دین کمیشن کی پیشگی منظوری کے بغیر مکمل کیا گیا تھا، جس پر سی سی پی نے واضح کیا کہ ایسے معاملات میں پیشگی منظوری لازمی ہے۔ متعلقہ کمپنیوں نے آئندہ قانون کی مکمل پابندی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سی سی پی کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے انضمام شوگر اور متعلقہ صنعتی شعبوں میں ویلیو ایڈڈ سرگرمیوں کے فروغ اور وسائل کے بہتر استعمال میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں، جبکہ کمیشن مسابقت کے فروغ اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی نگرانی جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین