اتوار, اپریل 19, 2026
ہومUncategorizedگوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا

گوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا

کراچی،11مارچ،2026: اب آپ پاکستان میں رہتے ہوئے گوگل کے اے آئی پروفیشنل بن سکتے ہیں۔ اس حوالے سے گوگل نے پاکستانیوں کے لئے سرٹیفائیڈ ترتبیتی کورس کا اعلان کردیا ہے۔ اس پروگرام  کا مقصد مصنوعی ذہانت  کی مہارتوں میں تیزی سے بڑھتے ہوئے خُلا کو کم کرنا ہے۔

مصنوعی ذہانت عالمی معیشت کی  بنیادوں کوتبدیل کر رہی ہے،ااور اس کے لئے مصنوعی ذہانت کے ماہرین کی طلب بھی بڑھ رہی ہے۔ اس وقت مصنوعی ذہانت کے ماہرین کی طلب کے مقابلے فراہمی بہت کم ہے۔ گوگل کی نئی تحقیق کے مطابق 70فیصد منیجرز کا خیال ہے کہ کامیابی کے لیے مصنوعی ذہانت کی تربیت رکھنے والی افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے جبکہ صرف14فیصد کارکنوں کو حقیقی معنوں میں اے آئی کی تربیت کی پیشکش کی گئی ہے۔گوگل کا یہ  اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ اسی فرق کو کم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اس کورس میں طلبہ کو مشق کے زریعے مصنوعی ذہانت کی تربیت دی جائے گی۔  اس  میں 20 سے زیادہ عملی سرگرمیاں شامل ہیں۔ تاکہ سیکھنے والوں کے پاس بہترین ٹولز موجود ہوں، پروگرام میں داخلہ لینے  کواے آئی گوگل پرو تک تین ماہ کے لیے مفت رسائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔اس کے ذریعے پروگرام کے شرکاء گوگل کے جدید ترین اے آئی ماڈلز کے ساتھ براہِ راست مشق کر سکتے ہیں اور انہیں اُن ٹولز میں استعمال کر سکتے ہیں جنہیں وہ پہلے ہی استعمال کرتے  رہے ہیں، جدید کام کی جگہ کے لیے تیار کردہ ہے۔

یہ پروگرام مصروف پیشہ ور افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور جسے سیکھنے والا اپنی رفتار سے 10 گھنٹوں سے کم  وقت میں مکمل کر سکتا ہے۔ہر سات ماڈیولز کے ساتھ شیئر کرنے کے قابل ایک ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے، جس سے سیکھنے والے  LinkedIn پر اپنی پیشرفت دکھا سکتے ہیں۔

یہ نصاب حقیقی دنیا میں دستیاب جاب ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیا گیا اور معروف آجرین کی جانب سے تصدیق شدہ ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جو مہارتیں سکھائی جاتی ہیں—جیسا کہ کنٹنٹ کی تخلیق، ڈیٹا کا تجزیہ، اور ورک فلو آٹومیشن—جو آج کی مارکیٹ کی درست ضرورتیں پوری کرتی ہیں۔

گوگل اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ اب  COURSERA پر دستیاب ہے۔مزید معلومات یا داخلے کے لیے یہاں جائیں: https://grow.google/intl/en_pk/ai-professional

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین