پیر, اپریل 20, 2026
ہومٹیک اینڈ ٹیلی کاممیٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی فیس بک اور انسٹا گرام صارفین...

میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کے لئے مدد گار متعارف کرایا ہے

میٹا پلیٹ فارم نے فیس بک اور انسٹا گرام پر مصنوعی ذہانت پر مبنی اپ گریڈڈ مدد گار متعارف کرایا ہے۔ جو کہ صارفین کو اکاونٹ سے متعلق مسائل جیسا کہ پاس ورڈ کو تبدیل کرنا اور پروفائل کی سیٹنگز میں تبدیلی کرنے کی ہمہ وقت سہولت فراہم کرتا ہے۔

میٹا اے آئی کے زریعے غیر قانونی اور سنگین مواد جیسے دہشت گردی، بچوں کے استحصال، منشیات، دھوکہ دھی اور نوسربازی کے خلاف کارروائی کو موثر بنا رہا ہے۔ اس وقت میٹا مزید جدید اے آٹی سسٹمز آزما رہے ہیں جو ان خلاف ورزیوں کو زیادہ درستگی کے ساتھ پکڑ سکتے ہیں اور غلطیوں کو کم کر سکتے ہیں۔

میٹا کا کہنا ہے کہ آنے والے چند سال میں اپنی ایپس میں  مصنوعی ذہانت پر مبنی مزید جدید سسٹمز متعارف کروائے گا جس سے مواد کی نگرانی کو مذید موثر بنائے گا۔  اس کے ذریعے آن لائین دھوکہ دہی غیر قانون مواد کی درستگی سے تلاش اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں کی تلاش اور ہٹانے میں آسانی ہوگی۔ اور اس حوالے سے ایک توازن قائم کیا جائے گا تاکہ پلیٹ فارمز کو غیر ضروری کاروائیوں سے بچایا جاسکے۔

جب آپ کو اکاؤنٹ کا مسئلہ درپیش ہو تو آپ کو حل چاہیے، صرف مشورہ نہیں۔ نیا میٹا اے آئی سپورٹ اسسٹنٹ صارفین کے مسائل حل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف سوالات کے جوابات دیتا ہے بلکہ صارفین کی اجازت سے براہِ راست کارروائی بھی کر سکتا ہے۔

میٹا اے آئی سپورٹ  اسکیمز، جعلی اکاؤنٹس یا مشکوک مواد کو رپورٹ کرنا، مودا ہٹانے کی وجوہات،  اپیل کے آپشنز دیکھنا، اور اس کی پیش رفت کی نگرانی کرنا، پاس ورڈ تبدیل کرنا، پرائیویسی اور پروفائل سیٹنگز میں تبدیلی جیسی خدمات فراہم کررہا ہے۔ اور یہ پانچ سیکنڈز سے بھی کم وقت میں ان تمام زبانوں میں جواب دیتا جنہیں فیس بک سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

اس سسٹم کے متعارف ہونے کے بعد یومیہ پانچ ہزار ایسے جعل سازی کے حملے جن کو روکنا مشکل ہوتا تھا اب پکڑے جارہے ہیں۔ مشہور شخصیات کے فیک اکاونٹس بنانے میں اسی فیصد کمی، جنسی مواد کی روک تھام میں ساٹھ فیصد اضافہ، مشکوک لاگ ان کی روک تھا، جعلی ویب سائٹس اور دھوکہ دھی پر مبنی اشتہارات کی نشاندہی کے زریعے صارفین اور برانڈز کو تحفظ دینا شامل ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین