بدھ, مئی 13, 2026
ہومبینک اور مالیاتفیصل بینک اور اوینزا سلوشنز میں ڈیجیٹل اشتراک مستحکم

فیصل بینک اور اوینزا سلوشنز میں ڈیجیٹل اشتراک مستحکم

کراچی، 7 مئی 2026ء: فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے ڈیجیٹل بینکاری کے شعبے میں اوینزا سلوشن (Avanza Solutions)سے اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم بنایا ہے۔

فیصل بینک کا ڈیجیٹل بینکاری پلیٹ فارم صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید، صارف دوست اور انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجی پر مبنی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ اوینزا سلوشنز کے CRM اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی معاونت سے بینک نے اپنے ”ڈیجیٹل فرسٹ“ وژن کو فروغ دینے میں نمایاں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

حال ہی میں فیصل بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں اوینزا سلوشنز کے نئے موبائل بینکاری پلیٹ فارم کے ذریعے 100 ملین ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز مکمل ہونے کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت اور اہم ٹیم اراکین موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں اداروں کی قیادت نے باہمی تعاون کے ذریعے جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی اسمارٹ حل متعارف کرانے کے لیے جدید ”سینڈ باکس“ ماحول کے قیام کے امکانات کا جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین