بدھ, مئی 13, 2026
ہومشہری ہوابازیامارات ایئرلائین کا اپنے ملک سے محبت کا انوکھا اظہار دنیا کے...

امارات ایئرلائین کا اپنے ملک سے محبت کا انوکھا اظہار دنیا کے سب سے بڑے طیارے ایئر بس اے 380 پر متحدہ عرب امارات کے جھنڈے سے مزین کردیا۔

دبئی، متحدہ عرب امارات، 8 مئی 2026:  امارات ایئرلائنز نے اپنے بیڑے میں شامل دنیا کے سب سے بڑے مسافر ہوائی جہاز ایئربس اے 980 کے اوپر متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کو رنگ کردیا ہے۔ جس سے ایئرلائین کا اپنے وطن سے محبت کا اظہار کے علاوہ طیارے کی دلکشی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ امارات ایئرلائین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جھنڈا طیاروں کی ٹیل پر مزین کیا جاتا تھا۔ اب پورے طیارے کو جھنڈے سے مزین کرنے کا مقصد متحدہ عرب امارات  کی روح، عزم اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کرناہے۔

امارات ایئرلائین متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کی جانب سے شروع کردہ مہم یہ جھنڈا ہمیشہ لہراتا رہے گا کو آگے بڑھانے کے لئے طیاروں پر قومی پرچم کو نقش کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔

حالیہ خطے کے حالات کے تناظر میں یہ جھنڈا لہراتا رہے گا کی مہم کے تحت شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی گئی کہ وہ قومی اتحاد، مشترکہ ذمہ داری اور ملک کی مضبوطی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے قومی پرچم کو بلند کریں۔

امارات گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المختوم نے اس موقع پر کہا کہ شیخ محمد کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے اتحاد اور طاقت کو خراجِ تحسین پیش کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اپنے قیام سے ہی امارات ایئرلائنز کا ہر طیارہ دنیا بھر میں قومی پرچم کے ساتھ اڑ رہا ہے۔  پورے طیارے کو جھنڈے کے رنگ سے مزین کرنا وطن کو خراج پیش کرنا ہے۔ جس نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔ آسمان سے بہتر کوئی اسٹیج نہیں جہاں ہمارا پرچم لہرائے، اورامارات ایئرلائنز کے لیے اس سے بڑا اعزاز کوئی نہیں کہ وہ اس فخر سے پرواز کرے۔  

خصوصی ڈیزائین میں اماراتی پرچم کو نمایاں تھری ڈی ڈیزائن میں پیش کیا گیا ہے جو طیارے کے دونوں اطراف خوبصورتی سے پھیلا ہوا ہے۔ جلد ہی قومی پرچم ایئرلائنز کے دیگر A380 طیاروں پر بھی نظر آئے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر طیارے جیسا کہ بوئنگ ٹرپل سیون طیاروں پر بھی پرچم کو رنگے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین