بدھ, مئی 13, 2026
ہومشہری ہوابازیامارات ایئرلائین نے ایک مرتبہ پھر دنیا کی سب سے زیادہ منافع...

امارات ایئرلائین نے ایک مرتبہ پھر دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش ایئرلائن کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

امارات گروپ نے ایمریٹس گروپ نے مالی سال 2025-26 میں 24.4 ارب درہم یعنی 6.6 ارب امریکی ڈالر منافع کا اعلان کیاہے۔

دبئی، متحدہ عرب امارات، 7 مئی 2026 : ایمریٹس گروپ نے مالی سال 2025-26 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ جس مطابق مالی سال کے اخری مہینے میں درپیش غیر معمولی چیلنجز کے باوجود گروپ نے ریکارڈ منافع، آمدنی اور نقد ذخائر کمائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امارات ایئرلائین گزشتہ مالی سال کے دوران دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش ایئرلائن رہی۔ مارچ 2026 کو ختم ہونے والی مالی سال میں ایمرٹس گروپ نے 24.4 ارب درہم یعنی6.6 ارب امریکی ڈالر کا ریکارڈ قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے جبکہ منافع کی شرح 16.2 فیصد رہی۔

مالی سال کے اختتام پر گروپ کے نقد اثاثے 59.6 ارب درہم یعنی16.2 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے جو گزشتہ  مالی سال سے 12 فیصد زیادہ ہے۔ گروپ کا آپریٹنگ منافع 41.1 ارب درہم یعنی 11.2 ارب امریکی ڈالررہا۔

ایمرٹس گروپ میں سب سے زیادہ منافع امارات ایئرلائین نے کمایا۔ امارات ایئرلائین نے گزشتہ مالی سال میں  22.8 ارب درہم یعنی 6.2 ارب امریکی ڈالر کا ریکارڈ قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو 7 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے جبکہ منافع کی شرح 17.4 فیصد رہی۔

ایمرٹس گروپ کی کمپنی دناتا نے بھی اپنے مختلف کاروبار شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  1.6 ارب درہم  یعنی 437 ملین امریکی ڈالر کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال سے  2 فیصد زائد ہے۔

اس طرح گروپ نے اپنے ملکیتی کمپنی انویسٹمنٹ کارپوریشن آف دبئی کو 3.5 ارب درہم یعنی 1 ارب امریکی ڈالر نفع منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پِلر ٹو ٹیکس قوانین کے نفاذ کے باعث ایمریٹس گروپ پر کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 9 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہونے کے باوجود گروپ کا خالص منافع 21 ارب درہم یعنی 5.7 ارب امریکی ڈالر رہا

ایمریٹس ایئرلائن اینڈ گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید نے مالیاتی نتائج پر اپنے بیان میں کہا کہ مالی سال کے آخری مہینے میں شدید چیلنجز کے باوجود یہ شاندار نتائج ایمریٹس گروپ کے مضبوط اور مستحکم کاروباری ماڈل کا ثبوت ہیں جو حفاظت، معیار، جدت، افرادی قوت اور شراکت داری پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین