ہفتہ, جولائی 11, 2026
ہوممصنوعی ذہانتڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ اور اینتھروپک نے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم...

ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ اور اینتھروپک نے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم کلاڈ کے زریعے کمپلائنس کے نظام میں تبدیلی پر اشتراک کا اعلان

کراچی: ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے اینتھروپک کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ڈی اینڈ بی کا رسک ڈیٹا براہ راست کلاڈ میں شامل کیا جائے گا۔ اس اقدام سے اداروں کے آن بورڈنگ اور کمپلائنس کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔

اس شراکت داری کے تحت ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کے کمرشل گراف کو جو کاروباری شناخت اور رسک انڈیکیٹرز کا عالمی ڈیٹا بیس ہے، کلاڈ میں ضم کیا جائے گا جس سے ادارے اے آئی صلاحیتوں کے ذریعے ڈیو ڈیلیجنس ورک فلو کو خودکار بنا سکیں۔

کارپوریٹ آن بورڈنگ کا عمل روایتی طور پر دستاویزی تصدیق اور طویل پراسیسنگ مراحل پر مشتمل ہوتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم میں ضم ہونے کے بعد مالیاتی ادارے اور دیگر ریگولیٹڈ ادارے ایک ہی انٹرفیس کے اندر اپنے صارفین کو جاننے کے لیے کے سی وائی اور کاروبار کو جاننے کے لئے کے بی وائی کا عمل خودمختار بنا سکیں گے
اس تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے گروپ ڈائریکٹر پروڈکٹس نعمان لاکھانی نے کہا کہ اس اشتراک کی اصل اہمیت یہ ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت کو قابلِ اعتماد کاروباری معلومات کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ جس سے اسے حقیقی کاروباری فیصلوں میں استعمال کرنا ممکن ہوگیا ہے۔ تصدیق شدہ ڈیٹا کو براہ راست ورک فلو میں شامل کرنے سے ادارے اپنی گورننس کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور زیادہ واضح انداز میں فیصلے کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین