کراچی:21 مئی 2026 : ابھی مائیکروفنانس بینک اپنے ریٹیل اور فنانشل ٹیکنالوجی شعبے میں وسعت کے لئے سی بی اے کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔ اس شراکتداری کے زریعے ابھی مائیکروفنانس بینک ملک بھر میں اپنی مالیاتی سہولیات کو وسعت دینے، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور لاکھوں ریٹیلرزکو مالی خودمختاری فراہم حاصل ہوگی۔
اس حوالے سے مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ابھی مائیکروفنانس بینک کی چیف کمرشل آفیسر مریم پرویز اور سی ای او غضنفر علی خان نے دستخط کیے۔ اس موقع پرابھی کے انٹرپرینیور اِن ریزیڈنس کبیر نقوی، سی بی اے کے ہیڈ آف بزنس عباد شاہد اور سینئر قیادت بھی موجود تھی۔
اس شراکت داری کے تحت ابھی مائیکروفنانس بینک سی بی اے کے وسیع ڈیجیٹل نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے جدید اور محفوظ سپر ایجنٹ نیٹ ورک اور ریٹیلرز کے لیے خصوصی قرضہ سہولیات فراہم کرے گا۔ جس سے ملک کے مائیکرو، اسمال اور میڈیم کاروباروں سرمائے کی فراہمی، قرضہ کی سہولت اور برانچ لیس بینکاری انفراسٹرکچر کی کمی کو دور کیا جاسکے گا۔
سپر ایجنٹ نیٹ ورک فریم ورک کے تحت برانچ لیس بینکاری خدمات کو شہری اور نیم شہری علاقوں تک وسعت دے دینا اور اس نیٹ ورک کے زریعے نقد لین دین، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور بائیومیٹرک اکاؤنٹ اوپننگ جیسی خدمات ریئل ٹائم میں فراہم ہوسکیں گی۔ اس پورے مالیاتی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے دونوں اداروں کی جانب سے حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت ریٹیلرز کو قرض کی خصوصی سہولت فراہم کی جائے گی۔ سی بی اے کے مرچنٹ نیٹ ورک میں شامل ریٹیلز کو ڈیجیٹل قرضہ اور ورکنگ کیپیٹل کی سہولیات فراہم ہوگی۔ ریٹیلرز کے قرض کی درخواست پر ابھی مائیکروفنانس بینک خود کار طریقہ کار کے تحت قرض کی منظوری دیگا۔ یہ قرض تیس دن کی مدت کے لئے جاری کیا جائے گا۔


