پیر, جون 1, 2026
ہومبینک اور مالیاتابھی مائیکروفنانس بینک پہلی مرتبہ ایک ارب روپے سے زائد منافع کا...

ابھی مائیکروفنانس بینک پہلی مرتبہ ایک ارب روپے سے زائد منافع کا اعلان کیا ہے

کراچی: ابھی مائیکروفنانس بینک نے سال 2025 کے دوران بعد از ٹیکس 1.019 ارب روپے منافع کا اعلان کیا یے جو کہ بینک کے قیام سے اب تک کا سب سے زیادہ منافع ہے۔ جبکہ بینک کو سال 2024 میں 1.754 ارب روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا۔ بینک نے سال 2020 کے بعد پہلی مرتبہ منافع کمایا ہے۔ اور صرف ایک سال میں 2.773 ارب روپے کی مالی بہتری دیکھائی ہے۔

مالیاتی نتائج میں یہ بہتری بینک کی بیلنس شیٹ میں بہتری، آمدنی میں اضافے، قرضوں کی بہتر وصولیوں، کریڈٹ نگرانی کے مؤثر نظام اور اخراجات پر سخت کنٹرول کے باعث ممکن ہوئی۔

بینک کے مجموعی اثاثے بڑھ کر 77.066 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ 2024 میں یہ 40.353 ارب روپے تھے۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ قرضوں کے اجراء میں نمایاں اضافہ ہے۔ قرضوں کا اجراء میں تقریباً دوگنا اضافہ ہوا ہے اور یہ 18.387 ارب روپے سے بڑھ کر 37.556 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ جو کہ 104.25 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

قرضوں کے حجم میں یہ اضافہ ڈپازٹس میں مضبوط نمو کی بدولت ممکن ہوا۔ جو 2024 کے 36.226 ارب روپے سے بڑھ کر سال 2025 میں 69.088 ارب روپے ہو گئے۔ اس طرح کھاتوں کے حجم میں 90.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے بینک کی فنڈنگ بیس کو مزید مستحکم کیا اور ایسے وقت میں لیکویڈیٹی کو سہارا دیا جب مائیکروفنانس شعبہ مہنگائی اور کریڈٹ سے متعلق مشکلات کا سامنا کر رہا تھا۔

بینک کی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 2025 میں مجموعی آمدنی 14.25 ارب روپے رہی جبکہ 2024 میں یہ 9.461 ارب روپے تھی۔ اس طرح آمدن میں 50.66 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اثاثوں کے معیار کو بہتر بنانا بھی بینک کی ترجیحات میں شامل رہا۔ بینک نے قرضوں میں نقصان میں نمایاں کمی کی ہے اور غیر فعال قرضوں کا تناسب کم ہو کر صرف 0.68 فیصد رہ گیا۔

سرمایے کے حوالے سے اسپانسرز کی معاونت، نئے سرمائے کی فراہمی اور آپریشنل منافع نے بینک کی ایکویٹی پوزیشن کو نمایاں طور پر بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سال 2025 کے دوران گورننس، کمپلائنس، رسک مینجمنٹ اور داخلی کنٹرولز کے نظام میں بھی مسلسل سرمایہ کاری کی گئی۔ بینک نے داخلی آڈٹ، کمپلائنس مانیٹرنگ، اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے فریم ورک اور ریگولیٹری تقاضوں پر عملدرآمد کو مزید مضبوط بنایا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد قلیل مدتی توسیع کے بجائے پائیدار ترقی اور مؤثر آپریشنل نظم و ضبط کو فروغ دینا تھا۔

ڈیجیٹل بینکنگ بینک کی مستقبل کی حکمت عملی کا ایک اہم ستون رہی۔ سال کے دوران بینک نے ڈیجیٹل قرضوں، مرچنٹ فنانسنگ، پیشگی تنخواہ، آٹومیشن اور ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین تک رسائی کے شعبوں کو مزید وسعت دی۔ آنے والے برسوں میں بھی ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری جاری رکھی جائے گی۔

مضبوط منافع، اثاثوں اور ڈپازٹس میں اضافے، قرضوں کے پھیلاؤ، بہتر وصولیوں اور ڈیجیٹل صلاحیتوں پر مسلسل توجہ کے باعث ابھی مائیکروفنانس بینک نے 2025 کا اختتام کئی برسوں کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط مالی اور آپریشنل پوزیشن کے ساتھ کیا۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین