کراچی: نجکاری کمیشن کے ترجمان عمران غزنوی نے نیوز آئیز سے بات چیت میں بتایا کہ پی ائی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرنے کے لئے 25 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ مگر اس میں بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر تاخیر ہورہی ہے۔ اور امید ہے کہ جون میں پی آئی کی انتظامیہ اس کے خریدار کنسورشیم کو منتقل ہوجائے گی۔
عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر خریدار کنسورشیم اور نجکاری کمیشن اور حکومت نے تمام کام مکمل کر لیا ہے۔ پی آئی اے بطور سرکاری ایئرلائین مختلف ملکوں کے ساتھ ریاستی سطح کے معاہدے ہیں۔ اور ان معاہدوں کی روشنی میں حکومت کو ان تمام روٹس پر ایئر لائین کی ملکیت کی تبدیلی سے آگاہ کرنا اور آپریشن کے لئے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے۔ بیرون ملک سے مختلف این او سیز کے اجراء میں توقع سے زیادہ تاخیر ہی ایئرلائین کی ملکیت میں تبدیل میں رکاوٹ ہے۔ اس حوالے سے نجکاری کمیشن اور حکومت متحرک ہیں۔ اور امید ہے کہ جون میں پی آئی اے کی ملکیت کی منتقلی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

