کراچی، 16 جولائی، 2026: ڈی آئی بی پاکستان نے پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ (پی ایم آر سی ایل) کے ساتھ 6 ارب روپے کی مشارکہ فنانسنگ کا معاہدہ کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں قابل استعداد اسلامی ہاؤسنگ فنانس تک رسائی کو فروغ اور پائیدار گھر کی ملکیت کے مواقع کو بڑھانا ہے۔
یہ اقدام حکومت پاکستان کے ملک میں رہائشی یونٹس کی کمی کے مسئلے پر قابو پانا اور اسلامی بینکاری کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے کے وژن سے مطابقت رکھتا ہے۔
ڈی آئی بی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی گلفراز نے اس موقع پر کہا، ”ڈی آئی بی پاکستان جدید، صارف دوست مالیاتی حل فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے جو ہماری کمیونیٹیز کے لیے دیرپا قدر پیدا کریں۔ پی ایم آر سی کے ساتھ شراکت داری ہمارے ہاؤسنگ فنانس پورٹ فولیو کو مستحکم بنانے اور قابل استعداد ہوم فنانسنگ تک رسائی کوبڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔“
پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی کے سی ای او راحیل قمر احمد نے کہا، ”پی ایم آر سی کا مشن مالیاتی اداروں کو طویل مدتی لیکویڈیٹی فراہم کرکے پاکستان کی ہاؤسنگ فنانس مارکیٹ کو وسعت دینا ہے۔ ڈی آئی بی پاکستان کے ساتھ ہمارا تعاون اُن پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے لیے امید افزا ہے جو قابل استعداد شریعہ کمپلائنٹ ہاؤسنگ فنانس کے خواہاں ہیں۔ ہم گھروں کی ملکیت میں اضافے کے خواہاں ہیں۔“

