بدھ, جولائی 22, 2026
ہومبینک اور مالیاتڈیجیٹلائزیشن کا فروغ، این بی پی کا بی ای او ای سے...

ڈیجیٹلائزیشن کا فروغ، این بی پی کا بی ای او ای سے اشتراک

کراچی، 17 جولائی 2026:وزیراعظم کے جدید، کیش لیس اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار معیشت کے وژن کو عملی شکل دیتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے سرکاری شعبے کی ڈیجیٹل تبدیلی میں کردار ادا کرتے ہوئے بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) کے فیس وصولی کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے شراکت داری کرلی ہے۔ اس معاہدے پر حال ہی میں این بی پی کے صدر و سی ای او رحمت علی حسنی اور بی ای او ای کے ڈائریکٹر جنرل جاوید ضیاء نے دستخط کیے۔
اس شراکت داری کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان، بی ای او ای کے واک اِن درخواست گزاروں کے لیے راست (RAAST P2M) کیو آر (QR) پر مبنی ڈیجیٹل فیس وصولی کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے صارفین کی سہولت، آپریشنل کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ فوری، محفوظ اور آسان ادائیگیوں کو ممکن بنایا جا سکے گا۔
این بی پی کے صدر و سی ای او رحمت علی حسنی نے گروپ چیف اور چیف ڈیجیٹل آفیسر عدنان ناصر کے ہمراہ پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ کے لیے کیش لیس اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت سرکاری اداروں میں روایتی ادائیگی کے طریقوں سے جدید ڈیجیٹل لین دین کے نظام کی جانب تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاس ہے۔
ملک کے ڈیجیٹل سفر کو آگے بڑھانے کے اپنے مسلسل عزم کے تحت این بی پی سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے اداروں کو فعال طور پر اپنے ڈیجیٹل نیٹ ورک میں شامل اور ان کی معاونت کر رہا ہے۔ ان اداروں میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، نیب (NAB)، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، پنجاب یونیورسٹی، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ، فیڈرل سائنس کالج، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد (GCUF) اور متعدد دیگر سرکاری ادارے شامل ہیں۔
اس شراکت داری کو کامیاب بنانے میں این بی پی کے ڈیجیٹل بینکنگ گروپ کے ڈویژنل ہیڈ فرحان درانی اور ڈویژنل ہیڈ زوہیب علی خان نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ اس پورے عمل کی نگرانی گروپ چیف/سی ڈی او عدنان ناصر نے کی۔ تقریب میں جنرل منیجر اسلام آباد عمران گل اور این بی پی کے شمالی ریجن برائے ڈیجیٹل بینکنگ کے سربراہ احمد علی اطہر بھی موجود تھے۔ بی ای او ای کی انتظامیہ نے بھی اس اشتراک کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جو ڈیجیٹل عوامی خدمات کو فروغ دینے کے لیے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
این بی پی ملک بھر میں جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سلوشنز فراہم کرنے اور پاکستان کو ایک محفوظ، فعال اور جامع ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے گامزن کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین