کراچی(اسٹاف رپورٹر)ابھی مائیکروفنانس بینک نے ای پی ایل سمٹ 2026 میں بطور اسٹریٹجک پارٹنر شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس سمٹ کا مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل کامرس ایکو سسٹم کے مستقبل پر مختلف شعبوں کے درمیان مکالمے کرنا ہے۔ ای پی ایل کے زیرِ اہتمام یہ سمٹ 9ستمبر 2026 کو کراچی میں منعقد ہوگی جس میں ڈیجیٹل کامرس کی ری انجینئرنگ کے موضوع پر بات ہوگی۔ اس سمٹ میں حکومت، ٹیکنالوجی ادارے، مالیاتی خدمات، ای کامرس، ادائیگیاں اور لاجسٹکس کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لئے درکار انفراسٹرکچر اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ابھی گروپ کے انٹرپرینیور ان ریذیڈنس کبیر نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل کامرس ایکو سسٹم الگ تھلک رہ کر ترقی نہیں کر سکتا ہے۔ اس کی ترقی کے لئے ادائیگیاں، مالیاتی رسائی، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سمیت تمام عوامل کو ایک ساتھ مل کر کام ہوگا۔ ای پی ایل سمٹ باہمی بات چیت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ بطور اسٹریٹجک پارٹنر، ابھی مائیکرو فنانس بینک ڈیجیٹل ادائیگیوں، مالیاتی شمولیت، باقاعدہ مالیاتی خدمات تک رسائی اور ٹیکنالوجی پر مبنی بینکنگ کے حوالے سے گفتگو میں مالیاتی خدمات کا نقطہ نظر پیش کرے گا۔ سمٹ کی معاون تنظیموں میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان، نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پاکستان سنگل ونڈو اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن شامل ہیں۔سمٹ میں ڈیجیٹل ادائیگیوں، ای کامرس، مالیاتی شمولیت، صارفین اور تاجروں کے اعتماد، ضوابط، سائبر سیکیورٹی، سرحد پار تجارت، لاجسٹکس، اور کامرس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) و ڈیٹا کے بڑھتے ہوئے کردار پر ماہرین اپنی آرا کا اظہار کریں گے۔
ڈیجیٹل کامرس کے فروغ کے لئے ابھی مائیکروفنانس بینک ای پی ایل سمٹ 2026 میں شراکت داری کے طور پر شامل
مزید پڑھیں

