کراچی: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان اور ڈولمن گروپ نے کراچی میں ڈولمن گروپ کے جدید ترین رہائشی منصوبے گروو ریزیڈنسی (Grove Residency) میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کے لیے خصوصی فنانسنگ کے ذریعے اعلیٰ معیار کی رہائشی ملکیت تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے شراکت قائم کر لی ہے۔ اس تعاون کے تحت اہل صارفین کو مقررہ شرائط پر کی جانے والی خریداری پر کم از کم 50 لاکھ پاکستانی روپے کی بچت کے ساتھ اُن کی ضرورتوں کے مطابق خصوصی ہوم فنانسنگ سلوشنز سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔
اس اقدام کے ذریعے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی ہوم فنانس میں مہارت اور ڈولمن گروپ کے رہائشی منصوبے تیار کرنے کے نمایاں تجربے کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ایسے گھر وں کے ممکنہ خریداروں کو زندگی کی اہم ترین سرمایہ کاری میں سے ایک کی منصوبہ بندی کے دوران زیادہ قدر اور مالیاتی سہولت و لچک فراہم کرنا ہے۔
کراچی میں کے پی ٹی انٹرچینج کے قریب واقع، گروو ریزیڈنسی شہر کے ابھرتے ہوئے، رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے اور جدید اور غور و فکر کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا رہائشی ماحول فراہم کرتی ہے۔ اہل صارفین کو اسٹینڈرڈ چارٹرڈ صدیق ہوم فنانس کی سہولیات تک بھی رسائی حاصل ہوگی، جو گھر کی ملکیت کے لیے اُن کے سفر میں معاونت کے لیے مسابقتی اور لچکدار فنانسنگ کے آپشنز پیش کرتی ہیں۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان میں ویلتھ اینڈ ریٹیل بینکنگ کی سربراہ، سعدیہ ریاض نے کہا: ” گھر خریدنے والے افراد صرف فنانسنگ نہیں چاہتے بلکہ وہ قابلِ اعتماد مشورہ اور ایسے حل کے بھی خواہاں ہوتے ہیں جو اُن کے انفرادی حالات اور طویل مدتی اہداف کے مطابق ہوں۔ ڈولمن گروپ کے ساتھ اپنی شراکت کے ذریعے ہم ایک اعلیٰ معیار کی رہائشی پیشکش اور صارفین کی ضرورتوں کے مطابق ہوم فنانسنگ کے سلوشنز کو یکجا کر رہے ہیں، تاکہ وہ اپنی زندگی کے اہم ترین مالی فیصلوں میں سے ایک کو اعتماد کے ساتھ انجام دے سکیں۔“
ڈولمن گروپ کے سی ای او اور ڈائریکٹر، فیصل ندیم نے کہا: ”ڈولمن گروپ میں ہم نے ہمیشہ ایسے منصوبے تیار کرنے پر توجہ مرکوز رکھی ہے جو ہمارے صارفین کے لیے پائیدار قدر اور اعلیٰ معیار فراہم کریں۔ گروو ریزیڈنسی جدید کمیونٹی طرزِ کی زندگی کے حوالے سے ہمارے وژن کی عکاسی کرتی ہے، اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ساتھ مل کر گھر کے ممکنہ خریداروں کو فنانسنگ کی ایسی سہولتوں تک آسان رسائی فراہم کر رہے ہیں جو انہیں باخبر اور پُراعتماد ہو کر گھر کی ملکیت کے فیصلے کرنے میں معاونت دیں گی۔“
یہ شراکت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی ہوم فنانس کی سہولتوں کو مزید مضبوط بنانے اور صارفین کی بدلتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے والے حل فراہم کرنے پر اس کی مسلسل توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔ قابلِ اعتماد بینکاری مہارت کو اسٹریٹجک شراکتوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے، بینک صارفین کو اُن کے طویل مدتی مالی اہداف حاصل کرنے اور گھر کی ملکیت کے ذریعے دیرپا دولت پیدا کرنے میں معاونت فراہم کرتا رہے گا۔

