جمعہ, جون 12, 2026
ہومبینک اور مالیاتایس ای سی پی نے چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے میوچل فنڈز...

ایس ای سی پی نے چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری آسان بنا دی

اسلام آباد، 14 مئی: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کو مزید آسان بناتے ہوئے ایسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کو آسان بنا دیا ہے۔

اس کے علاوہ کم رسک والے میوچل فنڈ اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری کی حد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری کے لیے سہل اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے، جبکہ سہولت اکاؤنٹس کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے ریگولیٹری فریم ورک میں ترمیم کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ملک میں جدید بائیومیٹرک تصدیق اور لائیولینس چیک سسٹمز کی دستیابی کے بعد آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کے لیے تصدیقی عمل کے طریق کار کو بھی اسان بنا دیا گیا ہے۔

نئے فریم ورک کے تحت ایسے سرمایہ کار جو کہ پہلے سے بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں اور الیکٹرانک منی انسٹیٹیوشنز سمیت ریگولیٹڈ مالیاتی اداروں میں اکاؤنٹس رکھتے ہیں، انہیں اب ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں سہل اور سہولت اکاؤنٹس کھولنے کے لیے کے وائی سی کے تصدیقی عمل سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔ چونکہ ان صارفین کی تصدیق پہلے ہی متعلقہ مالیاتی ادارے کر چکے ہوتے ہیں، اس لیے دوبارہ تصدیق اور کے وائی سی کے دستاویزات جمع کرانے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، چھوٹے اکاّئنٹ کے ذریعے سالانہ سرمایہ کاری کی سابقہ حد بھی ختم کر دی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے اور اکاوئنٹ سے واپس رقوم نکالنے میں زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔

یہ اصلاحات پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو عام عوام کے لیے آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے ایس ای سی پی کی وسیع تر اصلاحات کا حصہ ہیں ۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ان اقدامات کا مقصد یہ ریگولیٹڈ مالیاتی سیکٹر میں سرمایہ کاری کو اسان بنانا ہے تاکہ کہ زیادہ سے زیادہ لوگ پاکستان کی کپیٹل مارکیٹ میں شامل ہو کر پاکستان کی معاشی ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین