جمعہ, جون 5, 2026
ہومشہری ہوابازیسعودی ایئرلائنز کو ایئر بس کے پہلے اے 321 ایکس ایل آر...

سعودی ایئرلائنز کو ایئر بس کے پہلے اے 321 ایکس ایل آر طیارے کی ڈیلیوری ہوگئی

ریاض: ۔سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ کو پہلے ایئر بس A321XLR طیارے کی ڈلیوری موصول ہوگئی ہے،جس کے بعد سعودیہ مشرق وسطیٰ و افریقہ میں یہ طویل فاصلے طے کرنے والے narrow-body طیارے حاصل کرنے والی پہلی فضائی کمپنی بن گئی ہے۔ یہ سنگ میل سعودیہ کے فضائی بیڑے میں اضافے کے پروگرام کی عکاسی کرتا ہے اور جدید طیاروں کے ماڈلز میں مسلسل سرمایہ کاری کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، جو سعودیہ کی آپریشنل کارکردگی، مسافروں کے سفری تجربے اور پائیدار کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔

ایئر بس A321XLR طیارہ 8,700 کلومیٹر تک کی رینج اور 9 گھنٹے تک کی پرواز کے دورانیہ کے ساتھ سعودیہ کو ایک narrow-body طیارے کی کارکردگی کے ساتھ طویل بین الاقوامی راستوں پر آپریشنز چلانے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ صلاحیت سعودیہ کی بین الاقوامی کنیکٹیویٹی کو مزید موثر انداز میں بڑھانے میں معاونت کرے گی، جہاز کی یہ صلاحیت مارکیٹ کی طلب کے مطابق ہم آہنگ ہے اور جہاز کے اعلیٰ معیار کے سفری تجربے کو برقرار رکھتی ہے۔

اس طیارہ کو ”نئے سعودیہ تجربہ” کے بنیادی عناصر کو نمایاں کرنے کے لیے پہلی ڈلیوری کا عمل مکمل کیا گیا، سعودیہ کی نئی دوران پرواز پیشکش مسافروں کے سفر میں آرام، کنیکٹیویٹی، تفریح، کھانے اور سروس کی مستقل مزاجی پر مرکوز ہے۔کیبن کو 24 بزنس کلاس سویٹس کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے جو پرائیویسی اور آرام کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ 120 گیسٹ کلاس سیٹیں ہیں جن میں سیٹ ڈیزائن، 13 انچ کی ذاتی تفریحی اسکرینیں، اور آسان چارجنگ پورٹس شامل ہیں تاکہ مسافروں کو زیادہ آرام دہ سفر مہیا کیا جاسکے۔

جہاز کے سفری تجربے میں مزید اضافہ کرتے ہوئے، ہوائی جہاز تیز رفتار انفلائٹ کنیکٹیویٹی سے لیس ہو گا جو براؤزنگ، لائیوا سٹریمنگ، ورچوئل میٹنگز اور بڑے تفریحی پلیٹ فارمز تک رسائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بزنس کلاس کے مسافر سعودیہ کی ان فلائٹ شیف سروس سے بھی مستفید ہوں گے، جہاں سعودی اور بین الاقوامی کھانوں کے انتخاب کے ساتھ اپنی پسند کے کھانے بھی دستیاب ہوں گے۔

پاکستانی مسافروں کے لیے سعودیہ کے فضائی بیڑے کی مسلسل جدید کاری پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان سفری روابط کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے، خصوصاً حج، عمرہ اور تعطیلات کے مصروف ادوار میں۔ ایئربس A321XLR کی شمولیت مسافروں کو زیادہ سفری لچک فراہم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان رابطے کو مزید بہتر بنا سکتی ہے، جس سے زائرین، کاروباری افراد اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اس جدید طیارے کی بہتر آپریشنل کارکردگی سفری سہولیات میں مزید بہتری لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ طویل فاصلے کے سفر کے دوران پاکستانی مسافروں کو زیادہ آرام، بہتر رابطہ سہولیات اور مزید سہولت و آسانی فراہم کرے گی۔

سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم العمر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ”ایئر بس A321XLR کی فراہمی سعودیہ کی مسلسل تبدیلی کی رفتار کو ظاہر کرتی ہے۔ہم اپنے فضائی بیڑے میں اضافہ کیلئے مسلسل کوشاں ہیں، ہماری توجہ صرف صلاحیتوں میں اضافے پر نہیں بلکہ طیاروں، مصنوعات اور صلاحیتوں میں سرمایہ کاری پر بھی ہے جو سعودیہ کی مسابقت کو مضبوط کرتی ہیں اور مملکت کے ایوی ایشن کے عزائم کی عکاسی کرتی ہیں۔سعودیہ کا نیا تجربہ اس سمت کی عکاسی کرتا ہے، جو ہمارے مسافروں کے لیے مزید مخصوص سفر کی فراہمی کے لیے بہتر دوران پرواز پروڈکٹس، سروس کے معیار اور آپریشنل کارکردگی کو یکجاکرتا ہے۔“

سعودیہ اپنے فضائی بیڑے میں توسیع کے پروگرا م کے تحت 2027 تک اپنے بیڑے میں 15 ایئربس A321XLR طیاروں کا اضافہ کرے گا۔یہ طیارہ سیاحت، کاروبار، اہم تقریبات اور حجاج کے سفر سمیت اہم سفری مراحل میں نیٹ ورک کی ترقی میں معاونت کرے گا، جس سے وژن 2030 اور سعودی ایوی ایشن اسٹریٹجی میں کردار ادا کیا جاسکے گا، کیونکہ مملکت آنے والے سالوں میں اے ایف سی ایشین کپ 2027، ایکسپو 2030، اور ایف آئی ورلڈ کپ 2034سمیت بڑے عالمی ایونٹس کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین