کراچی، 25 اگست، 2026: عبدالواحدسیٹھی نے 21 اگست 2026 سے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے قائم مقام صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ یہ تقرری بینک کے سابق صدر و سی ای او کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد کارپوریٹ گورننس ریگولیٹری فریم ورک کے تحت فنانس ڈویژن کی جانب سے کی گئی ہے۔
عبدالواحد سیٹھی کو پاکستان کے سرکاری اور نجی شعبوں میں تین دہائیوں سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہیں مالیاتی انتظام، آڈٹ، رسک مینجمنٹ، گورننس اور اندرونی کنٹرولز کے شعبوں میں مہارت حاصل ہے۔ وہ نومبر 2009 سے این بی پی سے وابستہ ہیں اور اس دوران بینک میں متعدد اہم انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
قائم مقام صدر و سی ای او کی ذمہ داریوں کے علاوہ عبدالواحد سیٹھی این بی پی کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ (SEVP) اور چیف فنانشل آفیسر (CFO) کی ذمہ داریاں بھی سنبھال رہے ہیں۔ وہ ستمبر 2017 سے ان عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ آڈٹ اینڈ انسپیکشن گروپ کے SEVP/گروپ چیف اور بورڈ آڈٹ اینڈ کمپلائنس کمیٹی کے سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں بینک کے مالیاتی، آپریشنل اور گورننس سے متعلق امور کے مختلف شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔
این بی پی میں شمولیت سے قبل عبدالواحد سیٹھی نے سرکاری اور نجی شعبے کے ممتاز اداروں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ ان کے پیشہ ورانہ تجربے میں پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم میں ورلڈ بینک کے اقدام کے تحت انٹرنل آڈٹ اسپشلسٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دینا بھی شامل ہے۔ یہ اقدام پبلک فنانشل مینجمنٹ اور اندرونی کنٹرولز پر مرکوز تھا۔ انہوں نے Grant Thornton – AASR میں ہیڈ آف بزنس رسک سروسز کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، نیو الائیڈ الیکٹرانکس (ایل جی) اور ہارویسٹ اسمارٹ اینڈ سکیورٹیز سے بھی وابستہ رہے۔
عبدالواحد سیٹھی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے 2001 سے فیلو ممبر ہیں۔ انہوں نے 1995 میں امپیریل کالج آف بزنس اسٹڈیز (ICBS)، لاہور سے فنانس میں ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی۔
عبدالواحد یٹھی کا قائم مقام صدر و سی ای او کا عہدہ سنبھالنے سے این بی پی میں قیادت کے تسلسل کو یقینی بنایا گیا ہے، جبکہ حکومت مستقل صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اپنی وسیع ادارہ جاتی معلومات اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر وہ بینک کے جاری آپریشنز، مالیاتی انتظام اور گورننس طریقوں کی نگرانی کریں گے۔
عبدالواحد سیٹھی نے این بی پی کے قائم مقام صدر و سی ای او کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
مزید پڑھیں

