بدھ, مئی 13, 2026
ہوماسٹاککپیٹل مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ایس...

کپیٹل مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ایس ای سی پی کی ریفرل انوسٹر اسکیم کی تجویز

اسلام آباد، 5 مارچ: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کیپٹل مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ریفرل انسینٹو پروگرام متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ مجوزہ فریم ورک کے تحت اسٹاک مارکیٹ کے موجودہ سرمایہ کار ، نئے کلائنٹس کو سیکیورٹیز بروکرز کے پاس متعارف کروا سکیں گے۔

مجوزہ اسٹرکچرڈ ریفرل پروگرام کو سیکیورٹیز بروکرز (لائسنسنگ اینڈ آپریشنز) ریگولیشنزمیں ترامیم کر کے ریگولیشنز کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس ریفرل اسکیم کا طریق کار اور ضابطے اور متعلقہ ریگولیٹری ترامیم کی وضاحت کے لیے، ایس ای سی پی نے ایک کانسیپٹ پیپر جاری کر دیا ہے، جس پر شراکت داروں کی رائے طلب کی گئی ہے۔ شراکت داروں سے موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں اس اسکیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس فریم ورک کے تحت اسٹاک مارکیٹ بروکرز کے موجودہ کلائنٹس (ریفررز) ، نئے سرمایہ کاروں کو متعارف کرا سکیں گے جس کے بدلے میں انہیں بروکر کچھ سہولیات دے سکے گا۔ شفافیت اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی باننے کے لیے اس اسٹرکچرڈ ریفرل پروگرام کی واضح شرائط و ضوابط تجویز کی گئیں ہیں۔

جیسے کہ ریفرل پروگرامز کے تحت دی جانے والی مراعات غیر نقد نوعیت کی ہوں گی، جیسے کمیشن میں رعایت، ٹریڈنگ کریڈٹس یا اسی نوعیت کے دیگر فوائد دیے جا سکیں گے۔ یہ مراعات ریفرر اور نئے کلائنٹ دونوں کے لیے محدود اور مخصوص مدت کے لیے دی جا سکیں گی۔ اسکیم آفر کرنے والے بروکرز کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ریفرل پروگرام کے تحت ذمہ داریوں، فوائد اور شرائط اپنے کلائنٹس کو واضح کریں۔

نئے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ سے متعارف کرنے کے لیے ریفرل انسینٹو پروگرامز دنیا کے کئی ممالک جیسے کہ امریکہ، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور سنگاپور میں رائج ہیں۔ ایسے پروگرامز میں عام طور پر ٹریڈنگ کوپن، کمیشن میں چھوٹ اور ریوارڈ پوائنٹس جیسے فوائد دیے جاتے ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں شامل ہونے کی ترغیب دی جا سکے۔

اس اسکیم سے کیپٹل مارکیٹ میں نئے کلائنٹس کی آن بورڈنگ میں مدد ملے گی اور مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بنیاد کو وسعت ملنے کی توقع ہے۔

اسکیم کا کانسیپٹ پیپر اور مجوزہ ترامیم ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ دلچسپی رکحنے والے اسٹیک ہولڈرز کانسیپٹ پیپر کی اشاعت کے پندرہ دن کے اندر اپنی آراء اور تجاویز ای میل feedback.prdd.smd@secp.gov.pk پر بھجوا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین