پیر, اپریل 20, 2026
ہومشہری ہوابازیطیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ پی آئی اے...

طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ پی آئی اے چلانا مشکل ہوگیا، عارف حبیب

حکومت فوری طور پر جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کرے بصورت دیگر پی آئی اے کو بند کرنا پڑ سکتا ہے، عارف حبیب

کراچی: مارچ 26، 2026: ایک انٹرویو میں عارف حبیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ کردیا ہے۔ اور جیٹ فیول کی قیمت میں 150 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ عارف حبیب کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ واپس نہ لیا تو پی آئی اے کو چلانا مشکل ہوجائے گا اور خدشہ ہے کہ پی آئی اے کو بند کرنا پڑ جائے کیونکہ ایندھن کی اس قیمت پر ایئرلائین کو چلانا ناممکن ہوجائے گا۔

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد سے عالمی سطح پر ایندھن کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ مگر اس کے بعد سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت تو نہیں بڑھائی میں جیٹ فیول کی قیمت میں ڈیڑھ سو فیصد کا نمایاں اضافہ کردیا ہے۔ جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت 84 روپے سے بڑھا کر 472 روپے کردی گئی ہے۔

جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے سے فضائی سفر کے ٹکٹس پہلے ہی بہت مہنگے ہوگئے ہیں۔ اور کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ سفر کا کرایہ 75 ہزار روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ فضائی سفر مہنگا ہونے کی وجہ سے عوام اب سستے سفری زرائع جیسا کہ ریلوے اور بین صوبائی اور اضلاعی بس سروس کے زریعے سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

عارف حبیب کی زیر قیادت کنسورشیم نے گزشتہ سال پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خریدا تھا۔ جس کے بعد فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بھی اس کنسورشیم  میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ کنسورشیم نے پی آئی اے ایکویٹی لیمٹڈ کے نام سے کمپنی قائم کی ہے۔ اور اب اس کنسورشیم کو حکومت سے مذید 25فیصد حصص کی خریداری اپریل کے آخر تک مکمل کرنا ہے۔ جس سے حکومت کو تقریبا 40 ارب روپے کی مذید آٓمدن ہوگی۔ مگر مجموعی خطے کی سیاسی کشیدہ صورتحال فضائی آمد رفت میں رکاوٹ اور ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے اب پی آئی اے کو چلانا مشکل ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین