بدھ, جون 17, 2026
ہومشہری ہوابازیخلیجی جنگ کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے فضائی سفر...

خلیجی جنگ کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے فضائی سفر اور سیاحت کو بحال کرنے کوششیں جاری

متحدہ عرب امارات کی دونوں بڑی ایئرلائنز اتحاد اور امارات نے مسافروں کو مفت مگر جامع سفری انشورنس فراہمی کا اعلان کردیا ہے۔

ابوظہبی، دبئی، متحدہ عرب امارات: متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی  کے ساتھ مل کر اتحاد ایئرویز کے زریعے ابوظہبی آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کو مفت طبی انشورنس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ انشورنس دی نیشنل انشورنس کمپنی (دمان) کے زریعے فراہم کی جائے گی۔

یہ انشورنس سہولت جولائی سے دسمبر 2026 تک دستیاب ہوگی۔ انشورنس کی خدمات دمان فراہم کرے گی۔  مفت طبی سہولت اہل مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں 15 دن تک حاصل ہوگی۔

اس سہولت کے لیے کسی علیحدہ درخواست کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ہر اہل اتحاد ایئرویز ٹکٹ کے ساتھ انشورنس خودکار طور پر شامل ہوگی۔  

اتحاد حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ مفت طبی انشورنس سے مسافروں کی ایک بڑی پریشانی کم ہو جائے گی اور ابوظہبی کو سیاحتی منزل کے طور پر مزید فروغ ملے گا۔ اتحاد ایئرویز کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ہر مسافر کے سفر کو غیر معمولی حد تک آسان اور یادگار بنانا ہے۔

اس کے علاوہ امارات ایئرلائن دنیا کی پہلی فضائی کمپنی بن گئی ہے جس نے جامع سفری بیمہ فراہم کرے گی۔ اس انشورنس کور میں تنازعات اور جنگی حالات سے متعلق طبی اخراجات کی کوریج، ہوٹل رہائش اور سفری تعطل کی صورت میں اضافی معاونت شامل ہے۔

اگر کسی سفر کے دوران دوسری ایئرلائنز کے ذریعے کنکشن درکار ہو یا امارات کی پروازیں دستیاب نہ ہوں تو ایئرلائن متاثرہ مسافروں کو بغیر کسی اضافی لاگت کے ان کی منزل تک پہنچانے کا بندوبست بھی کرے گی۔ حتیٰ کہ اگر پروازیں تنازعات یا جنگی صورتحال کے باعث منسوخ ہوئی ہوں۔

یہ نئی انشورنس سہولت ٹریول گارڈ کے تعاون سے فراہم کی جا رہی ہے اور مسافروں کو بکنگ کے وقت سے لے کر سفر کے اختتام تک اضافی تحفظ اور ذہنی سکون فراہم کرے گی۔

امارات کی نئی کمپری ہینسیو ٹریول کور میں سفر منسوخی، سامان کے تاخیر یا گم ہونے کی صورت میں معاوضہ، دنیا بھر میں لامحدود طبی اخراجات اور ہنگامی انخلا کی سہولت سمیت متعدد فوائد شامل ہیں۔

نئی شامل کی گئی جنگی اور تنازعاتی کوریج کے تحت طبی اخراجات کے لیے 25 ہزار امریکی ڈالر تک معاوضہ اور 30 دن تک مفت اضافی قیام کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ کوریج کسی حکومتی سفری ہدایت کی پابند نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین