پیر, اپریل 20, 2026
ہومبزنسکے آئی سی ٹی نے 15 ہزار سے زائد ٹرک ڈرائیورز کی...

کے آئی سی ٹی نے 15 ہزار سے زائد ٹرک ڈرائیورز کی بائیومیٹرک رجسٹریشن مکمل کرلی

کراچی ، 31 مارچ 2026 :  ہچیسن پورٹس کے آئی سی ٹی نے کنٹینر ہینڈلنگ آپریشنز میں کارکردگی، سیکورٹی اور شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے 15 ہزار سے زائد ٹرک ڈرائیورز کی بائیومیٹرک رجسٹریشن مکمل کرلی ہے۔

یہ اقدام یکم جنوری 2026 کو ابتدائی طور پر شروع کیا گیا تھا، اور ٹرکنگ کمیونٹی کی کامیاب شمولیت کے بعد یہ نظام یکم اپریل 2026 سے باضابطہ طور پر فعال ہو جائے گا۔ بائیومیٹرک تصدیقی پلیٹ فارم ٹرمینل میں داخل ہونے والے ٹرک ڈرائیورز کی تیز اور قابلِ اعتماد شناخت کو ممکن بناتا ہے، جس سے رسائی کے انتظامات بہتر ہوتے ہیں اور کنٹینر کی نقل و حرکت میں مؤثر ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔گیٹ آپریشنز میں ٹیکنالوجی کے انضمام سے تصدیقی عمل تیز ہوتا ہے، دستی جانچ کی ضرورت کم ہوتی ہے، اور ٹرمینل کے اندر گاڑیوں کی روانی مزید منظم ہو جاتی ہے۔

کے آئی سی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوید قریشی نے کہا،” ٹیکنالوجی جدید بندرگاہی آپریشنز کی کارکردگی، حفاظت اور بھروسے کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ بایومیٹرک تصدیقی نظام کے آئی سی ٹی میں ایک زیادہ شفاف اور مربوط لاجسٹکس ماحول کی تشکیل کی جانب اہم قدم ہے۔ ڈرائیور ویریفکیشن کو ڈیجیٹل بنانے سے ہم تیز تر عمل کو ممکن بنا رہے ہیں، آپریشنل شفافیت میں اضافہ کر رہے ہیں اور ٹرکنگ کمیونٹی اور ٹرمینل اسٹاف کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کر رہے ہیں۔“

بائیومیٹرک نظام کے نفاذ کے بعد آپریشنل علاقوں میں پیدل آمدورفت میں تقریباً 90 فیصد کمی آئی ہے، جس سے ڈرائیورز، ٹرمینل اسٹاف اور آلات چلانے والے عملے کے لیے محفوظ ماحول کو فروغ ملا ہے۔

کے آئی سی ٹی نے رجسٹرڈ ڈرائیورز کے لیے انعامی و تعریفی پروگرام بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت ٹرمینل آنے والے ڈرائیورز کی 12 ہزار سے زائد انٹریز موصول ہو چکی ہیں، جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے تین موٹر سائیکلیں بطور انعام دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین