ہفتہ, جون 6, 2026
ہومبزنسچاول کے برآمد کنندہ گان نے کی تنظیم ریپ کی قیادت نے...

چاول کے برآمد کنندہ گان نے کی تنظیم ریپ کی قیادت نے حکومتِ پاکستان سے معاشی ایمنسٹی کی اپیل کی ہے

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان REAPکی قیادت جس میں عبد الرحیم جانو، گروپ چیئرمین، ملک فیصل جہانگیر، چیئرمین REAP، جاوید جیلانی، سینئر وائس چیئرمین REAPاور محب اللہ، وائس چیئرمین REAPشامل ہیں۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم پاکستان اور چیف آف ڈیفنس فورس (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خلیجی خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے میں فعال اور تعمیری کردار ادا کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔REAPنے ان بروقت امن اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے نتیجے میں نہ صرف خطے میں امن اور سلامتی مزید مستحکم ہوگی بلکہ یہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے بھی ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔گروپ چیئرمین عبد الرحیم جانو نے مزید کہا کہ موجودہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم حکومتِ پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مقامی اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ایک معاشی ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے پر غور کرے۔ ایسی اسکیم جو کم از کم 5 فیصد ٹیکس شرح اور آسان طریقہ کار کے ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے فنڈز کی آمد کی حوصلہ افزائی کرے گی اور جس میں رقوم کے ذرائع کی تفصیلی دستاویزات کی ضرورت نہ ہو۔ یہ اقدام پاکستان کی معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔خصوصی طور پر خلیجی ممالک میں مقیم سمندر پار پاکستانی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس میں فعال طور پر حصہ لے کر پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین