کراچی : (پریس ریلیز ) ماڈرن پریمیئر لیگ (ایم پی ایل) سیزن 3 کی افتتاحی تقریب الکوثر یونیورسٹی آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف اسپتالوں کے نمائندگان، طبی ماہرین، منتظمین، اسپانسرز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں کھیل کے ذریعے یکجہتی، پیشہ ورانہ تعاون اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
دی ماڈرن ہاسپٹل کے اسپورٹس مینیجر طلیق الکریم نے استقبالیہ خطاب میں مہمانوں اور شریک ٹیموں کو خوش آمدید کہا اور لیگ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ایم پی ایل کا مقصد اسپتالوں کے درمیان باہمی روابط، ٹیم ورک اور صحت مند مقابلے کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر اسپانسرز اور معاون اداروں کے تعاون کو بھی سراہا گیا۔ بعد ازاں پبلک ریلیشنز کے نمائندے مرزا زہید نے ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں 22سےشروع ہوگا جو کہ 26اپریل تک جاری رہے گا، ان مقابلوں میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ان مقابلوں میں دفاعی چیمپئن بحریہ انٹرنیشنل ہے، جیتنے والی ٹیم کو 3لاکھ روپے نقدانعام جبکہ رنززاپ کو ڈیڑھ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
تقریب کا اہم پہلو ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر سہیل عباسی کی جانب سے اوپن کولیبوریشن اقدام کا اعلان تھا، جس کے تحت دیگر اسپتالوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کے ذریعے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی۔ اس موقع پر ٹیموں کی تقسیم کا اعلان اور ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، جسے شرکاء نے بھرپور پذیرائی دی۔
باضابطہ طور پر ماڈرن پریمیئر لیگ سیزن 3 کے آغاز کا اعلان کیا اختتامی خطاب میں ڈاکٹر سہیل عباسی نے ٹیموں اور شراکت داروں کے عزم کو سراہتے ہوئے

