لکی الیکٹرک پاور اور سیمنٹ کے شعبے میں منافع بڑھا جبکہ لکی موٹرز اور یونس انرجی سے کوئی نفع نہیں ملا
شرح سود میں کمی اور ٹیکسوں کی شرح کم ہونے سے کمپنی کے اخراجات میں کمی دیکھی گئی ہے۔
کراچی: لکی سیمنٹ نے کہا ہے کہ خدشات کے باوجود رواں مالی سال کی تیسری سہ کے دوران آمدن میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی ہے۔ زیر غور سہ ماہی کے دوران آمدن توقع سے زائد رہی ہے۔ جنوری سے مارچ 2026 کے دوران لکی سیمنٹ کا غیر مجموعی منافع 13 ارب 50 کروڑ روپے رہی اور جو کہ فی حصص منافع 9.2 روپے ہے۔
لکی الیکٹرک پاور کمپنی سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافہ لکی الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے منافع کی وجہ سے ہوا۔ دوسری جانب لکی سیمنٹ کی دو ذیلی کمپنیوں لکی موٹر کارپوریشن اور یونس انرجی لمیٹڈ سے منافع نہ ملنے کی وجہ سے کمپنی کے مجموعی منافع میں اضافہ نہ ہوسکا
اس طرح لکی سیمنٹ کے اصل کاروبار یعنی سیمنٹ انڈسٹری میں بہتری کے اثرات دیکھے گئے اور کمپنی کا مجموعی منافع 6 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 20 ارب 40 کروڑ روپے رہا اور اس کی فی حصص آمدنی 13 روپے رہی۔ سیمنٹ کی طلب میں اضافہ توقعات کے مطابق رہا۔
اگر بات کی جائے لکی کے سیمٹ کاروبار کی تو اس کی اسٹینڈ الون آمدنی 33.2 ارب روپے رہی، جو گزشتہ سال کی 30.2 ارب روپے تھی۔ جوکہ 10 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ اس اضافے کی وجہ سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 3 فیصد اضافہ اورقیمتوں میں بہتری ہے۔
لکی موٹر کارپوریشن اور یونس انرجی کی جانب سے منافع نہ ملنے کی وجہ سے امدن میں 24 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے آپریٹنگ اخراجات 6 فیصد بڑھ کر 2.8 ارب روپے ہو گئے، جو گزشتہ سال 2.7 ارب روپے تھے۔ شرح سود میں کمی کے اثرات سے بھی فائدہ ہوا ہے۔ مالیاتی اخراجات 22 فیصد کم ہو کر22 کروڑ 30 رہے۔
رواں مالی سال کے دوران ٹیکس کی شرح 6 فیصد کی کمی دیکھی گری اور ٹیکس کی موثر شرح 18 فیصد رہی جوکہ گزشتہ سال 22 فیصد تھی۔ ٹیکس میں کمی سے سب سے زیادہ فائدہ لکی الیکٹرک پاور کمپنی کو ہوا۔
اے کے ڈی کے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لکی سیمنٹ کے بنیادی منافع کا مارجن بہتری کی جانب ہے، پاور سیکٹرسے مذید منافع ملنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کے ذیلی شعبوں میں متوقع بحالی سے بھی فائدہ ہوگا۔


