بدھ, مئی 13, 2026
ہومآٹوموبلچانگان نے اپنی نئی ایس یو وی ایس کو عالمی سطح پر...

چانگان نے اپنی نئی ایس یو وی ایس کو عالمی سطح پر متعارف کردیا ہے۔ جلد پاکستان میں متعارف کرائی جائے گی۔

کراچی: گاڑیاں بنانے والی چینی کمپنی چانگان نے اپنی نئی ایس یو وی یونی ایس کو عالمی سطح پر متعارف کرا گیا گیا ہے۔ جس کا جدید اور مستقبل سے ہم آہنگ ڈیزائین کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو یونی ایس میں شامل کیا گیا ہے۔

چینی کمپنی کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں ایس یو وی لانچ اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ ایشیا اور یورپ سمیت دیگر مارکیٹس میں موجود بڑے برانڈز سے مقابلہ کرنا چاہتی ہے۔

یونی ایس کا بیرونی ڈیزائن متاثر کن ہے۔ ایس یو وی بہتر ایروڈائنامک، ایل ای ڈی لائس اور فریم لیس گرِل اس کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔ بیرونی ساخت کے ساتھ ساتھ اندرونی ساخت بھی جدید ہے۔ جس میں جدید اور فنکشنل کیبن ہے۔ بڑی ڈیجیٹل اسکرین اور ہائی ریزولوشن انفوٹینمنٹ سسٹم ڈیش بورڈ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتاہے۔  نرم میٹریل، خوبصورتی میں اضافہ کرتی روشنیاں اور آرام دہ نشستیں ڈرائیونگ کو ایک تفریح میں تبدیل کردیتی ہے۔۔

چانگان یونی ایس میں ٹربو چارجڈ پیٹرول انجن کے ساتھ طاقت اور ایندھن کی بچت میں توازن دے گا۔ اس کی ٹرانسمیشن اور سسپنشن کا ڈیزائن اس ایس یو وی کو شہر اور ہائی وے دونوں پر آرام دہ سفر کی سہولت دیتا ہے۔ ڈرائیونگ کو آسان بنانے کے لئے ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز (ADAS)، جدید کنٹرول، لین میں چلنے کی معاونت اور ازخود پارکنگ کی صلاحیت شامل ہیں۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی ڈرائیونگ کو محفوظ اور آسان بناتی ہے۔

توقع ہے کہ چانگان یونی ایس کو مرحلہ وار مختلف عالمی مارکیٹس میں متعارف کرایا جائے گا۔ جیسے جیسے صارفین ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں، یہ ماڈل مارکیٹ کے موجودہ دیگر بڑے برانڈز سے مقابلہ کر سکتا ہے اور نوجوان صارفین کو اپنی طرف راغب کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین