گاڑی کی رونمائی ہونے کے باوجود ابھی تک قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
کراچی: ایم جی موٹرز نے پاکستان میں نئی ہائبریڈ گاڑی ایم جی ایچ ایس کو متعارف کرادیا ہے۔ یہ گاڑی پیٹرولیم کے علاوہ بجلی سے بھی چلتی ہے۔ پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ماحول میں ایس یو وی چلانے والے بھی مہنگے ایندھن سے پریشان ہیں اس لئے اس وقت ایم جی ایچ ایس کو متعارف کرانا ایک اچھا فیصلہ معلوم ہوتاہے۔
اس گاڑی میں ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات فراہم فراہم کی جارہی ہیں جوکہ گاڑی چلانے کو سہل اور ارام دہ بنانے سے بڑھ کر اس کو ایک تفریح میں بدل دیتی ہیں۔ اس گاڑی کے مارکیٹ میں متعارف ہونے سے توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں ایس یو وی گاڑیوں کی مارکیٹ میں ایک سخت مقابلے دیکھنے کو ملے گا۔
ایم جی ایچ ایس کے ہائبریڈ ماڈل کو پاکستان میں متعارف کرانے کی تیاری تو مکمل ہے۔ مگر ابھی تک سب سے اہم سوال کہ اس کی قیمت کیا ہوگی ابھی تک جواب طلب ہے۔ اندازہ کیا جارہا ہے کہ اس گاڑی کی قیمت 90 لاکھ روپے سے لے کر 1 کروڑ 10 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔ ہائبرڈ ہونے کی وجہ سے گاڑی کی قیمت اس کے پیٹرول پر چلنے والے ماڈل کی نسبت زیادہ ہے۔ مگر حتمی قیمت کا انحصار گاڑی پر عائد ہونے والی کسٹم ڈیوٹیز اورحکومت کے ہائبرڈ گاڑیوں پر دی جانے والی مراعات پر ہوہے۔
دوسری جنریشن ایچ ایس گاڑی کا ڈیزائین جدید اور آرام دہ بنایا گیا ہے۔ اس کے فرنٹ نئے ڈیزائین کی فرنٹ گرِل، کے ساتھ ایل ای ڈی لائٹس اور اسپورٹی بمپرز لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ گاڑی کے ایروڈائنامکس کو بہتر کیا گیا ہے جس سے گاڑی کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت اور روڈ گرپ بہتر ہوئی ہے۔
ایم جی ایچ ایس کے اندرونی ڈیزائین کو دیکھا جائے تو اس کی سیٹ پر نرم اور ٓآرام دہ اعلی معیار کے میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔ اورچمڑے سے بنے کورز شامل ہیں۔ سامنے اور پیچھے کی نشتوں پر اچھی گنجائش رکھی گئی ہے۔ جس سے ہر نشت پر بیٹھنا آسان اور آرام دہ ہوگیا ہے۔
اس گاڑی میں ٹربوچارجنگ نظام دستیاب ہوگا۔ گاڑی میں ایک الیکٹرک موٹر دی گئی ہے۔ جس سے اس گاڑی کی مجموعی طاقت 250 ہارس پاور تک ہوسکتی ہے۔ جس سے روایتی پیٹرول انجن کے مقابلے یہ گاڑی جلدی اسپیڈ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شہری علاقوں میں اس گاڑی کی وجہ سے ایندھن کی بچت کے علاوہ ماحول کو نقصان پہنچانے والی گیسوں کا اخراج بھی کم ہوگا۔
گاڑی کے اہم فیچرز میں ایک بڑی پچھلی اسکرین، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، ڈرائیور کو مدد فراہم کرنے والے جدید ڈرائیور اسسٹ سسٹمز ، اسمارٹ فون کنیکٹیویٹی اور وائرلیس چارجنگ، 360 ڈگری کیمرا اور پارکنگ سینسرز، مختلف ڈرائیونگ موڈزجیسا کہ ایفیشنسی اور پرفارمنس بھی دسیتاب ہونگے

