بدھ, مئی 13, 2026
ہومبینک اور مالیاتوفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی وصول کرنے کا اختیار ایف...

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی وصول کرنے کا اختیار ایف بی آر کو سونپ دیا گیا ہے۔

تمام رجسٹرڈ پیٹرول پمپس جنتی بھی پیٹرولیم مصنوعات خریدیں گے وہ تفصیلات ایف بی آر فراہم کریں گے۔

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور کلائمٹ سپورٹ لیوی وصول کرنے کا اختیار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سپرد کریا ہے۔ اس اختیار کے ملنے کے بعد ایف بی آر وزارت پیٹرولیم اور پٹرولیم ڈویژن کے ایجنٹ کے طور پر لیوی وصول کرے گا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کی وصولی کا نظام بھی متعارف کرا دیا گیا ہے اور ایف بی آر نے سی ایس ایل اور پی ڈی ایل کی وصولی کے لیے ڈومیسٹک سیل انوائس (ڈی ایس آئی) بھی جاری کر دیا ہے اور ایف بی آر کے دیے گئے فارمیٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے رجسٹرڈ خریداروں کے کوائف بھی فراہم کرنا ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تمام رجسٹرڈ ڈیلرز کو این ٹی این نمبر،کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبرز، نام، خریداری کی نوعیت اور متعلقہ ڈاکیومنٹ بشمول ایچ ایس کوڈ، تاریخ، فروخت کی نوعیت، مقدار لیٹرمیں فروخت، فروخت کی مالیت بتانا ہوگی اور فروخت کی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات پر جس شرح اور جتنی پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور کلائمٹ سپورٹ لیوی وصول کی گئی ہے اس کی مالیت اور شرح بھی بتانا ہوگی۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین