کراچی: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 08 مئی 2026ء کو اپنے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کے لیے 760ملین ایس ڈی آر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے آر ایس ایف (Resilience and Sustainability Facility) کے تحت 154ملین ایس ڈی آر کی دوسری قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔
چنانچہ، ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 12 مئی 2026ء کو 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.3 ارب ڈالر کے مساوی) موصول ہوگئے۔
یہ رقم 15 مئی 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں شامل ہوگی۔

