جمعہ, جولائی 24, 2026
ہومبزنسبینکوں میں پیسہ رکھنے سے کاروبار نہیں چل سکتے،ایس ایم تنویر

بینکوں میں پیسہ رکھنے سے کاروبار نہیں چل سکتے،ایس ایم تنویر

 کاروباری برادری کیلئے کام کیا جائے،بشیرجان محمد،سستی بجلی کی ضرورت ہے،زبیرطفیل 

تقریب سے خالدتواب کا خطاب،حنیف گوہر،معین حیدر،احسن بختاوری اور دیگر کی شرکت 

کراچی : فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) میں برسراقتداریونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویرنے کہا ہے کہ بینکوں میں پیسہ رکھنے سے کاروبار نہیں چل سکتے،معیشت کو فعال بنانے کیلئے سرمایہ کاری اورصنعتوں کا چلنا ضروری ہے،ہم نے شیڈو بجٹ تجار کرلیا ہے جو جلد ہی پیش کیا جائے گا،یو بی جی نے معاشی بہتری کیلئے ایک اکنامک تھنک ٹینک قائم کیا ہے جو نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے تجاویز دے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب صدر یو بی جی زبیرطفیل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب سے معروف صنعتکار اور سماجی رہنما بشیرجان محمد،خالدتواب اور میزبان نے بھی خطاب کیا۔جبکہ تقریب میں سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر،ثاقب فیاض مگوں،سلمان طفیل،مظہر علی ناصر،حنیف گوہر،احسن بختاوری،ڈاکٹر عبدالباری،طارق حلیم،میاں زاہد حسین،وسیم الرحمان،ملک خدا بخش،عمرریحان،راشدصدیقی،ڈاکٹرعمران یوسف،شہزادمبین اور دیگر بھی موجود تھے۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ ٹریڈ پالیسی میں اس بات کو دیکھنے کی اشد ضرورت ہے کہ جو80 انڈسٹری بند ہوگئی ہیں وہ کیسے چلائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں بزنس کمیونٹی سے روابط کیلئے پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان بھی گیاہوں جبکہ 13سے زائد مرتبہ کے پی کے بھی گیا تاکہ وہاں کی بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہی حاصل کرسکوں۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں اقتدار اور اپوزیشن گروپس نے ہاتھ ملا لئے ہیں کیونکہ جب ہم آپس میں لڑتے ہیں تو پھر ہماری عزت نہیں ہوتی اور حکومتیں اسکا فائدہ اٹھاتی ہیں،ہمیں بشیر جان محمد نے کہا کہ آپس کا فساد ختم کرکے ایک ہوکر کاروباری برادری کیلئے کام کیا جائے،انجم نثار بھی اہم ترین لیڈر ہیں اور ہم نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ملکر جدوجہد کرنے کا عہد کیا ہے،مشاورت سے پانچ رکنی ہائی پاور کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو فیڈریشن کیلئے میرٹ پر ووٹ بینک رکھنے والے امیدواروں کی نامزدگی کرے گی،امیدواروں کو یہ سوچ کر آگے آنا ہوگا کہ فیڈریشن میں تندہی کے ساتھ دوسال بزنس کمیونٹی کی خدمت کرنی ہے،ملکی اکنامی کو ٹھیک کرنا ہے، ہمیں رزلٹ چاہیے تاکہ ہم ایف پی سی سی آئی کا معیار بلند کرسکیں،اس کے ساتھ ہی بشیر جان محمد کی سربراہی میں ایک اکنامک تھنک ٹینک بھی قائم کردیا گیا ہے،اس نے پانچ سالہ اکنامک ڈیویلپمنٹ پلان بنایا اور شیڈو بجٹ تیار کر لیا ہے ۔ صدر یو بی جی زبیر طفیل نے کہا کہ ایس ایم تنویر یو بی جی کے باہمت سرپرست اعلیٰ ہیں جو دوردراز علاقوں میں جاکر بزنس کمیونٹی کے مسائل معلوم کررہے ہیں،میں سمجھتا ہوں ان کی وجہ سے یو بی جی کا مستقبل بہت محفوظ ہے۔انہوں نے کہا ک آئی ہی پیز ناور انرجی ابھی تک مسئلہ ہیں،،صنعتوں کو مہنگی بجلی اورت گیس مل رہی ہے جابکہ برآمدات کی تیزی اور عالمی مارکیٹ میں مسابقت کیلئے ملکی انڈسٹری کوسستی بجلی اور گیس کی ضرورت ہے۔

بشیر جان محمد نے کہا کہ ایس ایم تنویر بلاشبہ ایس ایم منیر کی بہترین جانشین ہیں،خوشی ہے کہ ملک کی پوری بزنس کمیونٹی متحد ہوگئی ہے،حکومت ہمیں لڑاتی تھی مگر اب ہم ایک ہیں اور اب ایک ہی الیکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جب ایلیٹ کلاس کیلئے بے پناہ مسائل ہیں تو غریب آدمی کا کیا حال ہوگا،لہٰذا اب ملک کیلئے دینے کا وقت آگیا ہے،بزنس مین کے نام پر اسکول اور ہسپتال قائم ہونا چاہیئے۔

خالدتواب نے کہا کہ ہم موجودہ حالات میں لڑائی جھگڑے کے متحمل نہیں ہوسکتے،اس وقت ضرورت ہے کہ ملک کے بہتر مفاد میں انڈسٹریاں لگیں تاکہ بے روزگارہ کم ہوسکے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین