ہفتہ, جون 6, 2026
ہومبزنسپاکستان نے بھارتی کمرشل ایئرلائنز کے لئے اپنی فضائی حدود کو بند...

پاکستان نے بھارتی کمرشل ایئرلائنز کے لئے اپنی فضائی حدود کو بند رکھنے کا اعلان

مئی 2024 میں پاک بھارت جنگ کے بعد سے پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو بھارتی ایئر لائنز کے لئے بند کیا ہوا ہے۔

کراچی: پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لئے فضائی حدود بند رکھنے کا حکم نامہ نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال حوالے سے بھارتی طیاروں پر پابندی میں توسیع کردی گئی ہے۔ اور اب فضائی حدود کے استعمال کی پابندی 24 اپریل 2026 تک برقرار رہے گی۔ کوئی بھی نجی یا فوجی طیارہ جو کہ بھارتی رجسٹریشن رکھتا ہو اسے پاکستان فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس طرح بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ استعمال تمام طیاروں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی، پاکستان کی جانب سے عائد فضائی حدود پابندی میں بھارتی فوجی پروازیں بھی شامل ہیں،

پاکستان فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت سے یورپ اور امریکا جانے والی پروازوں کو ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ اضافی پرواز کرنا پڑ رہی ہے۔ جس سے نہ صرف ان کی آپریٹنگ لاگت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ بلکہ فلائٹ شیڈولنگ بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ بھارت کی تقریبا 100 سے زائد پروازیں پاکستانی فضائی حدود یومیہ استعمال کرتی تھیں۔ ایوی ایشن صنعت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو ماہانہ 500 ملین امریکی ڈالر نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ایئر لائنز کا وسطی ایشیائی ملکوں سے فضائی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ جبکہ یورپ اور امریکا کے لئے پراوزوں کو متبادل روٹس سے آپریٹ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین